ڈی پی او صوابی کی تحصیل رزڑ میں کھلی کچری

کھلی کچری کا مقصد عوام کو درپیش مسائل کا فوری ازالہ کرنا ہے ،ڈی پی کیپٹن(ر)نجم الحسنین

جمعرات 5 جنوری 2023 22:56

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جنوری2023ء) ڈی پی او صوابی کیپٹن (ر)نجم الحسنین نے تحصیل رزڑ میں کھلی کچری کا انعقاد کیا جس میں ایس پی انوسٹی گیشن صوابی محمد فیاض ،ڈی ایس پی رزڑآیاز محمود ،مقامی مشران اورعوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر ڈی پی او نے کہاکہ کھلی کچری کا مقصد عوام کی دہلیز پر جاکر ان کو درپیش مسائل سے آگاہی حاصل کرنا اور ان کا فوری ازالہ کرنا ہے ۔

(جاری ہے)

کھلی کچری کے موقع پر مقامی مشران نے مختلف اجتماعی مسائل جیساکہ ٹریفک کے مسائل ،منشیات ،چوری و ڈکیتی کے حوالے سے آگاہ کیا ۔جس پر ڈی پی او نے کہاکہ ٹریفک کے مسائل کے حوالے سے مربوط حکمت عملی تشکیل دی گئی ہے جس کے تحت عوامی آگاہی کے علاوہ دیگر ضروری اقدامات بھی کئے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ انسداد منشیات کے حوالے سے ضلع بھر میں کاروائیاں جاری ہے ۔انہوں نے کہا کہ معاشرے میں بگاڑ پیدا کرنے والے عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹاجارہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :