Live Updates

پرویز الٰہی تحریک انصاف کے اعصاب پر چھا گیا ،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ بھی عمران خان کی بات نہیں مان رہے‘انجینئر امیر مقام

نوازشریف اورشہبازشریف کے درمیان کوئی تیسرا نہیں، مریم نواز کی بطور چیف آرگنائزر تقرری باہمی مشورے سے ہوئی ‘مشیر وزیر اعظم

پیر 9 جنوری 2023 19:11

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جنوری2023ء) وزیر اعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ پرویز الٰہی تحریک انصاف کے اعصاب پر چھا گیا جبکہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ بھی عمران خان کی بات نہیں مان رہے ،نوازشریف اورشہبازشریف کے درمیان کوئی تیسرا نہیں، مریم نواز کی بطور چیف آرگنائزر تقرری باہمی مشورے سے ہوئی ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارٹی کے تمام فیصلے قائد نوازشریف اور وزیراعظم شہباز شریف باہمی مشاورت سے کرتے ہیں، شریف خاندان متحد خاندان ہے،نوازشریف اورشہبازشریف بھائی ہیں ان کے درمیان کوئی تیسرا نہیں، مریم نواز کی بطور چیف آرگنائزر تقرری شریف برادران کے باہمی مشورے سے ہوئی ، قیادت کے فیصلے کے بعد کوئی بحث نہیں ہونی چاہئے ،نوازشریف جو بھی فیصلہ کرتے ہیں جو بہت سوچ کر کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مریم نواز کی پارٹی کیلئے بڑی خدمات ہیں، مریم نواز نے مشکل وقت میں پارٹی کو زندہ رکھا ،مریم نواز پارٹی کے لئے ہر جگہ گئیں،رسک لیا جو کوئی معمولی بات نہیں ۔انجینئر امیر مقام نے کہا کہ چوہدری پرویز الٰہی تحریک انصاف کے اعصاب پر چھاگیا ہے، عمران خان کا تحریک انصاف کا سوکالڈ لیڈر رہ گیا ہے،پرویز الٰہی جو کہتا ہے وہ ہوجاتا ہے۔(ق) لیک اورتحریک انصاف ایک دوسرے پر الزامات لگارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی کے پی کے وزیر اعلیٰ بھی نہیں مان رہا،کے پی اسمبلی کو بھی تحلیل نہیں کیا جارہا ، وزیراعلی نے اعتماد کا ووٹ لے لیں تو اسمبلی کی تحلیل کا آپشن عمران خان اور پرویز الٰہی کے پاس ہوگا ۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات