چینی کمپنی کی ذیابیطس کی دوا پاکستان میں منظور

2021کے اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں 20تا79 سال عمر کے 33 ملین افراد ذیابیطس میں مبتلا ہیں

ہفتہ 14 جنوری 2023 14:21

چینی کمپنی کی ذیابیطس کی دوا پاکستان میں منظور
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2023ء) حال ہی میں ایک چینی دوا ساز کمپنی کی طرف سے تیار کردہ انسولین گلارجین انجیکشن بیساگائن کو ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان سے منظوری مل گئی ہے۔کمپنی کے مطابق یہ پاکستان میں پہلی انسولین گلارجین انجیکشن (پری فلڈ انجیکشن پین)بائیو سیمیلر دوا ہے۔

(جاری ہے)

انسولین گلارجین انجیکشن ذیابیطس کے علاج میں اس کی افادیت اور حفاظت کے لیے طویل عرصے تک کام کرنے والا انسولین اینالاگ پروڈکٹ ہے۔

پاکستان میں 20سی79 سال کی عمر کے 33 ملین افراد 2021 میں ذیابیطس کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں جو چین اور بھارت کے بعد دنیا میں تیسرے نمبر پر ہے۔ بین الاقوامی ذیابیطس فیڈریشن گلوبل ڈائیبیٹس اوور ویو کی10 ویں ایڈیشن (2021)کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں 20سی79 سال کی عمر کے بالغوں میں ذیابیطس کا پھیلا 30.8 فیصد ہے جو دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔پاکستان میں انسولین کی مجموعی مارکیٹ 50 ملین ڈالر سے زیادہ ہے۔