جنرل حمید گل (مرحوم) کی پوتی ، عبداللہ حمید گل کی بھتیجی اور عمرحمید گل کی صاحبزادی کی رخصتی کی تقریب اجتماع کی شکل اختیار کرگئی

پیر 16 جنوری 2023 16:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2023ء) آئی ایس آئی کے سابق سربراہ جنرل حمید گل (مرحوم) کی پوتی ، عبداللہ حمیدگل کی بھتیجی اور عمرحمید گل کی صاحبزادی کی رخصتی کی تقریب امریکہ،برطانیہ اور پورپی و اسلامی ملکوں کے سینئر سفارت کاروں کی ،،گلوبل کانفرنس،، کے اجتماع کی شکل اختیار کرگئی ،تینوں مسلح افواج کے سابق سروسز چیفس اور حاضر سروس فوجی جرنیلوں اور تمام جماعتوں کے سیاسی قائدین و وفاقی و صوبائی وزیروں اور اراکین پارلیمنٹ کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے جنرل حمید گل مرحوم کی فیملی کے ساتھ اپنی والہانہ محبت اور گہری وابستگی کا اظہار کیا ہے ۔

شادی کی اس پروقار تقریب میں سفارت کار سیاستدان اور فوجی جرنیلوں کے مابین ملک کی بدلتی ہوئی سیاسی صورت حال وفاق اور صوبوں کے مابین جاری سیاسی جنگ زیربحث رہی ،کپتان اور پی ڈی ایم کے سیاسی کردار اور پاکستان کوبحران اور خطرے سے باہر نکالنے کیلئے بیک ڈور چینل پر بات جیت کے عمل کو تیز کرنے اور ثالثی کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا گیا ہے جس پر سفارت کار ،جرنیل اور سیاستدان سب کے سب متفق نظر آئے ، سابقہ عسکری قیادت نے موجودہ صورت حال کے تناظر میں پاک فوج کی نئی قیادت کے غیرجانبدارانہ کردار کو بھی سراہا ہے اور کہا کہ فوج کاسیاست میں کوئی عمل دخل اور کردار نہیں ہونا چاہیے فوج کا ا ے پولٹیکل ہونا ہم سب کے لیے باعث افتخار ہے، سیاست دانوں کو بھی فوج کو مداخلت کا جواز فراہم کرنے سے باز رہناچاہئے تحریک جوانان پاکستان کے سربراہ عبداللہ حمید گل نے اپنی بھتیجی کی تقریب رخصتی میں آنے والے امریکہ،برطانیہ،اٹلی ،آذربائی جان،کویت،مراکش،یمن،ایران،ازبکستان،قازقستان،مصر،شام سمیت دیگر کئی ملکوں کے سفیروں کا پرتپاک خیر مقدم کیا ہے شادی ہال میں انکے لیے الگ سے سفارتی انکلیو بھی بنایاگیاتھا جہاں پر سفارتی کور سے تعلق رکھنے والی شخصیات کو بڑی عزت اور توقیر سے نوازا گیا ،غیرملکی سفیروں اور سفارت کار شادی کی اس تقریب میں مہمانوں سے گھل مل گئے تینوں مسلح افواج کے سابق سروسز چیفس میں سے جنرل (ر) وحیدکاکڑ،جنرل (ر) محمد یوسف،سابق نیول چیف ایڈمرل ذکاء اللہ، ایڈ مرل احمد سعید ،کے علاوہ فوج کے سابق جرنیلوں اور حاضر سروس فوجی حکام کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اعلیٰ عدلیہ سے تعلق رکھنے موجودہ اور سابقہ جسٹس صاحبان اور ملک کے معروف قانون دانوں وفاقی وزیر سینٹر طلحہ محمود ،لیاقت بلوچ ،بیرسٹر دانیال چویدری ،مولانا فضل الرحمان خلیل ،خرم مسعود کیانی ،ڈاکٹر جمال ناصر،ڈاکٹر رضوان اوپل،وفاقی اور صوبائی محتسب اعلی ، سابق چیف جسٹس انور ظہیر جمالی بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس،ایڈوکیٹ جنرل پنجاب خواجہ محمد ہوتی سمیت اراکین پارلیمنٹ کے علاوہ زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات کی ایک بڑی تعداد نے شادی کی اس پروقار تقریب میں شریک ہوکر عبداللہ حمید گل اور عمر حمیدگل کو مبارکباد پیش کیں اور کہا کہ جنرل حمید گل مرحوم کے خاندان کے ساتھ ہم سب کہ گہری وابستگی اس بات کا اظہار ہے کہ ہم زندگی کے گرم اور سرد موسموں میں اس خاندان کے ساتھ ساتھ ہیں اور رینگے تقریب میں موجودہ اور سابقہ ممتازانٹیلی جنس شخصیات بھی ہرایک کی توجہ کا مرکز بنی رہی ہیں برادر اسلامی ملک سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات اور مذکورہ ملک کے سفارتی حکام بھی شریک تھے تمام مہمانوں کا روایتی مشرقی کھانوں سے تواضع بھی کی گئی ،سفارتکاروں نے شادی کے اس عشائیے کو اپنی ایک یادگار تقریب قرار دیا ہے۔