ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کی زیرِ صدارت اسسٹنٹ کمشنرز و مجسٹریٹس کی کارکردگی بارے جائزہ اجلاس

بدھ 18 جنوری 2023 23:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2023ء) ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کی زیرِ صدارت اسسٹنٹ کمشنرز و مجسٹریٹس کی کارکردگی کے حوالہ سے جائزہ اجلاس بدھ کو یہاں منعقد ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز ، اسسٹنٹ کمشنرز اور مجسٹریٹس نے شرکت کی.اسسٹنٹ کمشنرز اور مجسٹریٹس نے ہفتہ وار کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن نے اسسٹنٹ کمشنرز اور مجسٹریٹس کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ قیمتوں میں اضافہ کے ساتھ ساتھ پیشہ ور بھکاریوں، غیر قانونی پٹرول فلنگ ایجنسیوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کارروائی کی جائے۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن نے مزید ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ شیشہ کیفیز کے ساتھ ساتھ غیر قانونی ایل پی جی فلنگ سٹینشز کے خلاف بھی مؤثر کاروائیاں کی جائیں۔انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز اور مجسٹریٹس کو ٹاسک دیتے ہوئے کہا کہ کویکس یعنی عطائی ڈاکٹروں اور کلینکس کے ساتھ ساتھ تجاوزات اور دیگر کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کارروائی کی جائے اور اس کی رپورٹ پیش کی جائے۔