ہرطرح کے مسائل کا شکار عوام مل جل کر جدوجہد کریں : نیشنل پارٹی

ہماری جدوجہد کابنیادی مقصد یہ ہے عوام کو باعزت شہریوں کی طرح زندگی گزارنے کا پورا حق حاصل ہو: نائب صدر

جمعرات 19 جنوری 2023 22:57

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2023ء) نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر نے کہا ہے کہ ان بدترین حالات میں ضرورت اس بات کی ہے کہ ہرطرح کے مسائل کا شکار عوام مل جل کر جدوجہد کریں اور ملک کو حقیقی معنوں میں ایک وفاقی جمہوریہ بنانے تک جدوجہد میں ایک دوسرے کاساتھ دیں ملک اس وقت حقیقی جمہوریہ بنے گا جب قومی وحدتوں کواپنے وسائل پر اختیار ہوگا جہاں حق حاکمیت عوام کے پاس ہوگا جہاں سب قوموں اور سارے عوام کو بلاامتیاز رنگ ونسل ریاست میں برابر کے شہری تسلیم کیا جائے گا ایوب قریشی نے کہا ہماری جدوجہد کابنیادی مقصد یہ ہے عوام کو باعزت شہریوں کی طرح زندگی گزارنے کا پورا حق حاصل ہواسی حق کے حصول کے لیے سائیں جی ایم سید ،میرغوث بخش بزنجو ،ولی خان ،میاں افتخار ،شیخ مجیب الرحمن اور عوامی سیاست کرنے والے بے شمار سیاسی قائدین نے عمر بھر جدوجہد کی ہے سائیں جی ایم سید کی جدوجہد کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہتر طریقہ یہ ہے کہ ملک کو اسٹیبلشمنٹ کی چنگل سے چھڑایا جائے اور اختیارات نچلی سطح تک عوام کو منتقل کیے جائیں تب ملک وفاقی جمہوریہ کہلانے کا حق دار ہوسکے گا۔

متعلقہ عنوان :