جی سی یو ٹیم نے آل پاکستان انٹر یونیورسٹی اسکواش چمپئن شپ جیت لی

جمعرات 19 جنوری 2023 23:04

لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2023ء) آل پاکستان انٹر یونیورسٹی اسکوائش چمپئن شپ میں فتح پر یونیورسٹی کیمپس میں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہورکی اسکواش ٹیم کا شاندار استقبال ۔وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر اصغر زیدی نے طلباء اور اساتذہ کے ہمراہ یونیورسٹی کی ٹیم کا استقبال کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی کا کہنا تھا کہ جیتنے والی ٹیم کا ہیرو زکے طور پر استقبال کر کے نئی روایت قائم کر رہے ہیں ،تاکہ دیگر کھلاڑیوں کی بھی حوصلہ افزائی ہو اور وہ مزید محنت کریں۔انہوں نے کھیلوں کی اہمیت پر ذور دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک مضبوط اور صحت مند معاشرے کی تعمیر میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :