رہنما پیپلز پارٹی حفیظ الرحمن ملک (مرحوم)کی بیوہ انتقال کرگئیں

جمعہ 20 جنوری 2023 16:24

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2023ء) سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے مشیر اور پیپلز پارٹی کے رہنما حفیظ الرحمن ملک (مرحوم)کی بیوہ انتقال کرگئیں۔مرحومہ کی نماز جنازہ آج(21جنوری)بروز ہفتہ 1بجے مسجد اہلحدیث لارنس روڈ میں ادا کی جائیگی۔

(جاری ہے)

اپنے تعزیتی بیان میں پیپلز پارٹی وسطی پنجاب قیادت راجہ پرویز اشرف،رانا فاروق سعید،شہزاد سعید چیمہ،احمر جواد فاروق رانا،ڈاکٹر خیام حفیظ اور دیگرنے حفیظ الرحمن ملک (مرحوم) کی بیوہ اور ملک ندیم حفیظ کی والدہ کی وفات پر ورثا سے اظہار تعزیت اور مرحومہ کیلئے بلند درجات کی دعا کی ہے ۔