فیصل آباد، محکمہ زراعت کی کاشتکاروں کو گھیا کدو کی پہلی فصل کی کاشت فروری میں شروع کرنے کی ہدایت
بدھ 25 جنوری 2023 13:00
(جاری ہے)
انہوںنے بتایا کہ ترقی دادہ اقسام میں فیصل آباد گول زیادہ پیداوار دینے والی قسم ہے۔انہوں نے کہاکہ زرخیز میرا زمین جس میں نامیاتی مادہ وافر مقدار میں موجود ہو اور پانی دیر تک جذب رکھنے کی صلاحیت رکھتی ہو موزوں ہے تاہم تھور اور سیم زدہ زمینو ں میں اسے کاشت نہیں کرنا چا ہئے۔
انہوں نے بتایا کہ بوائی سے ایک ماہ پہلے 10 سے 15ٹن گوبر کی گلی سڑی کھاد ڈال کر زمین میں اچھی طرح ملا دیں اور بعد میں کچی راؤنی کے بعد وتر آنے پر زمین میں ہل اور سہاگہ چلائیں اس طرح کھیت میں موجود جڑی بوٹیوں کے بیج اگ آئیں گے جو کاشت کے وقت زمین کی تیاری کے دوران آسانی سے تلف کیے جاسکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار بوائی کے وقت تین سے چاربار ہل اور سہاگہ چلائیں تاکہ زمین نرم اور بھربھری ہو جائے نیز زمین کا ہموار ہونا بھی بہت ضروری ہے۔انہوںنے کہا کہ کاشتکار زمین کی تیاری کے بعد کھیت میں 3 سے4میٹر کے فاصلے پر ڈوری سے نشان لگائیں اور ان نشانوں کے دونوں اطراف4 بوری سنگل سپر فاسفیٹ، ایک بوری امونیم سلفیٹ اور ایک بوری پوٹاش یا ڈیڑھ بوری ڈی اے پی اور ایک بوری پوٹاش فی ایکڑ ملا کر ڈال دیں، بعد ازاں نشانوں سے مٹی اٹھا کر پٹڑیاں بنائیں لیکن اس بات کا خاص طور پر خیال کریں کہ پٹڑیوں کے درمیان والی نالی 40 سے50 سینٹی میٹر چوڑی اور 20 سے 25 سینٹی میٹر گہری ہو۔ اس طرح زمین کاشت کے لئے تیار ہو جاتی ہے۔انہوں نے کہاکہ پٹڑی کے دونوں کناروں پر40سے 50سینٹی میٹر کے فاصلہ پر 2،2 بیج مناسب گہرائی پر بذریعہ چوکا لگائے جائیں اور اگر کاشت سے 8سے10 گھنٹے قبل بیج کو پانی میں بھگو دیں تو اسکا اگاؤ بہت اچھا ہو جاتا ہے۔مزید زراعت کی خبریں
-
کماد کی فصل کو 16 مرتبہ پانی کی ضرورت ہوتی ہے، محکمہ زراعت سمبڑیال
-
ایشیئن ترقیاتی بینک کے وفد کا زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کا دورہ
-
کماد کے کاشتکار زیادہ پیداوار حاصل کرنے کے لیے اگست میں پوٹاش کا استعمال کریں ،اسسٹنٹ ڈائریکٹرمحکمہ زراعت
-
پنجاب میں 60 ارب روپے سے چار جدید ایگرو پراسیسنگ پارکس قائم کیے جائیں گے
-
چیچہ وطنی ، حکومت پنجاب نے چاول کی فصل پر 13 پیسٹی سائیڈز کے استعمال پر پابندی عائد کردی
-
تاریخ کی بلند ترین سطح پر، سمندری خوراک کی برآمدات 56 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز تک پہنچ گئیں
-
پاکستان، چین کا کپاس کے شعبے میں تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
-
پالک کی فصل 7کٹائیاں دینے کےساتھ بہتر پیداوار دیتی ہے، ڈپٹی ڈائریکٹرزراعت
-
پاکستان ڈیری فارمر ایسوسی ایشن کے زیراہتمام آل پنجاب دودھ مقابلہ
-
جنوبی پنجاب میں تقریباً ڈیڑھ لاکھ ہیکٹر رقبے پر مشتمل آم کے باغات موسمی تغیرات سے شدید متاثر ہوئے ‘ ماہرین
-
دودھ کی پیداوار بڑھانے کیلئے بھینسوں کو خطرناک انجکشن لگانے کا انکشاف
-
آم دنیا میں پاکستان کی پہچان اور موسم گرما کا مقبول ترین پھل بن گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.