سروسز ہسپتال کے میڈیکل بورڈ نے فواد چوہدری کو ذہنی دبا ئوکا شکار قرار دیدیا

تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ذہنی دبا ئوکی ادویات کا استعمال کر رہے ہیں، ہسپتال ذرائع

بدھ 25 جنوری 2023 17:20

سروسز ہسپتال کے میڈیکل بورڈ نے فواد چوہدری کو ذہنی دبا ئوکا شکار قرار ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2023ء) سروسز ہسپتال لاہور کے ذرائع کا کہنا ہے کہ فوادہ چوہدری ذہنی دبا ئوکا شکار ہیں اور اس کی ادویات بھی استعمال کرتے ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق عدالت کے حکم پر لاہور کے سروسز ہسپتال کے میڈیکل بورڈ نے فواد چوہدری کا طبی معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری کے سی بی سی، گردوں کے ٹیسٹ کیے گئے، جبکہ جگر، بلڈ پریشر، شوگر سمیت دیگر ٹیسٹ بھی کیے گئے، فواد چوہدری طبی طور پر نارمل ہیں اور سفر کر سکتے ہیں۔

میڈیکل بورڈ کے ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ فواد چوہدری کی بلڈ شوگر183 ہے جو معمول سے زیادہ ہے اور ان کا بلڈ پریشر 160 ہے ان کے جسم پرتشدد کا بظاہر کوئی نشان نہیں۔ہسپتال ذرائع نے بتایا کہ سروسزہسپتال کے ماہرنفسیات نے بھی فواد چوہدری کا چیک اپ کیا اور انکشاف ہوا ہے کہ فواد چوہدری نفسیاتی دبا ئوکا شکارہیں اور ذہنی دبا ئوکی ادویات کا استعمال کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :