سندھ ہائی کورٹ نے 2لاپتا افراد کی بازیابی پر ان کی گمشدگی سے متعلق درخواستوں کو نمٹادیا

جمعہ 27 جنوری 2023 17:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2023ء) سندھ ہائی کورٹ نے 2لاپتا افراد کی بازیابی پر ان کی گمشدگی سے متعلق درخواستوں کو نمٹادیا ۔سندھ ہائیکورٹ میں لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ دوران سماعت پولیس نے پیش رفت رپورٹ جمع کرائی۔

(جاری ہے)

پولیس نے عتیق سرور اور شمشیر کی گھر بحفاظت واپسی سے متعلق رپورٹ جمع کرائی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ دونوں شہری لاپتا تھے مگر اب گھر واپس پہنچ چکے ہیں۔ عدالت نے گمشدہ شہریوں کی بحفاظت گھر واپسی پر اظہار اطمینان کیا۔ عدالت نے دونوں شہریوں کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کو نمٹادیا۔ شہری تھانہ اقبال مارکیٹ اور سچل کے علاقے سے لاپتا ہوگئے تھے۔