ماہرہ خان کا شاہ رخ کے ساتھ اپنی تصویر پر جذباتی کیپشن

ہفتہ 28 جنوری 2023 21:53

ماہرہ خان کا شاہ رخ کے ساتھ اپنی تصویر پر جذباتی کیپشن
ٰلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جنوری2023ء) پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ اپنی فلم رئیس کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔شاہ رخ خان اور ماہرہ خان نے 2017میں راہول ڈھولکیہ کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم رئیس میں کام کیا تھا۔بالی ووڈ کنگ کی نئی فلم پٹھان، رئیس کے ٹھیک پانچ برس بعد ریلیز ہوئی ہے اور ماہرہ خان نے اس اہم موقع کر ضائع نہیں ہونے دیا۔

(جاری ہے)

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر بلیک اینڈ وائٹ ہے اور اداکارہ نے اس پر جذباتی کیپشن لکھا ہے میرا پٹھان اور اس پر ایک دل کی ایموجی بھی لگائی۔فلم رئیس میں ماہرہ اور شاہ رخ کے علاوہ نوازالدین صدیقی نے بھی مرکزی کردار ادا کیا تھا اور یہ فلم باکس آفس پر کامیاب ہوئی تھی۔فلم رئیس میں کام کے بعد شاہ رخ اور ماہرہ خان متعدد مواقع پر ایک دوسرے کی فنکارانہ صلاحیتوں کی تعریف کرچکے ہیں۔