پٹرول مصنوعات میں اضافہ عوام نے مسترد کردیا

حکومت اگر عوام کو ریلیف نہیں دے سکتی ہے تو ایک اجتماعی قبر بنا کر ہم سب کو اس میں زندہ ہی دفن کر دے، شہری

اتوار 29 جنوری 2023 20:55

میرپورخاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جنوری2023ء) پٹرول مصنوعات میں اضافہ عوام نے مسترد کردیا، موجودہ حکومت کا سار ا زور چیزیں مہنگی کرنے پر لگا ہوا ہے،آٹا، دالیں،گھی کے بعد اب پیڑول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کرنا عوا م کو زندہ قبر میں اتارنے کے م2ترادف ہے عوام کا ردعمل، پیڑول پمپوں پر پمپ ملازمین اور عوام کے درمیان تکرار اور تلخ کلامی میں اضافہ، تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے پیڑول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 35,35روپے اضافے کو میرپورخاص کے شہریوں نے مسترد کرتے ہوئے اس پر شدید ردعمل کا اظہا رکیا ہے اس حوالے سے شہریوں عبدالحسیب، ناصر خان، جہانگیر،آفتا ب صدیقی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت جب سے آئی ہے ملکی میں مہنگائی کا نہ رکنے والا طوفون آیا ہوا ہے بارشوں سے پہلے ہی ہم تباہ ہوچکے ہیں ہیں اوپر سے موجودہ حکومت کے دور میں آٹا،گھی، دالیں اور دیگر کھانے پینے کی اشیا میں بے تحاشہ اضافہ کیا جاچکا ہے اور اب پیڑول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کر کے مزید مہنگائی کا راستہ کھول دیا ہے رکشہ ڈرائیور آفتاب احمد کا کہنا ہے کہ پیڑول مہنگا ہونے سے ہمارے کام پر بڑا اثر پڑے گے حکومت اگر عوام کو ریلیف نہیں دے سکتی ہے تو ایک اجتماعی قبر بنا کر ہم سب کو اس میں زندہ ہی دفن کر دے تاکہ جان ہی چھوٹ جائے جبکہ اچانک پیڑول کی قیمت میں اضافے کی وجہ سے پمپ ملازمین اور شہریوں کے درمیان سخت تکرار اور تلخ کلامی کے واقعات بھی دیکھنے میں آئی۔