اگر لوگ ڈالر بیچ کر رقم بینکوں میں رکھیں تو انہیں 15 فیصد منافع ملے
ڈالر کا اس سے اچھا ریٹ نہیں ملے گا، پی ٹی آئی رہنما کی ڈالر کی قیمت 230 روپے تک گر جانے کی پیشن گوئی
محمد علی جمعرات 2 فروری 2023 23:38
(جاری ہے)
کبھی کبھار ایسا ہوتا کہ انسان لالچ میں اپنی لاٹری کو کیش نہیں کرتا اور بعد میں پچھتاتا ہے۔
آپ پچھتائیں گے کیونکہ اس سے اچھا ریٹ نہیں مل سکتا۔ آپ کو ڈھائی سو روپے سے اوپر نہیں ملنا چاہیے تھا۔ لیکن کچھ ہماری اس حکومت کی نااہلیاں، غلطیاں اور اسحاق ڈار کی ضد کی وجہ سے یہ ہوگیا۔مزمل اسلم نے کہا کہ اگر اسحاق ڈالر ٹھیک چلے تو ڈالر کا ریٹ 230 روپے پر بھی آسکتا ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے اس کے بعد ڈالر ذخیرہ کرنے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ اگر آپ ڈالر کو رکھتے ہیں تو آپ کو کیا ملے گا، ڈالر کی قیمت پانچ دس روپے بڑھے گی، اس سے زیادہ حکومت پاکستان آپ کو دے رہی ہے۔مزمل اسلم نے کہا کہ اگر لوگ ڈالر بیچ کر رقم بینکوں میں رکھیں تو انہیں 15 فیصد منافع ملے گا۔ اس کے لیے اسلامک آپشن بھی ہیں اور نان اسلامک بھی۔مزمل نے کہاکہ 15 فیصد کا مطلب ہے کہ سال بعد 270 روپے پر 40 روپے ملیں گے۔ یعنی 270 جمع 40 ملا کر 310 جب کہ ڈالر کا ریٹ 310 نہیں ہوگا۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر تو کم ہو کر ساڑھے تین ارب ڈالر ہو گئے ہیں لیکن اس سے کہیں زیادہ ڈالر ملک میں موجود ہیں، لوگوں کے لاکرز میں، ہاتھوں میں، کرنسی سرکولیشن کی شکل میں۔ جب کہ لوگوں نے سونا بھی ضرورت سے بہت زیادہ منگوا لیا ہے۔انہوں نے کہاکہ مارکیٹ کسی نہ کسی موقع پر خود کو درست کرتی ہے اور وہ لوگوں کے فائدے کی بات کر رہے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.