جس کی لاٹھی اس کی بھینس جیسا ملک میں لاقانونیت کا راج قائم ہے،حلیم عادل شیخ

جو بھی آواز حق بلند کرتا اسے گرفتار کر کے آواز دبانے کی کوشش کی جارہی ہے،اپوزیشن لیڈر سندھ

جمعہ 3 فروری 2023 20:15

جس کی لاٹھی اس کی بھینس جیسا ملک میں لاقانونیت کا راج قائم ہے،حلیم عادل ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 فروری2023ء) قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ جس کی لاٹھی اس کی بھینس جیسا ملک میں لاقانونیت کا راج قائم ہے، جو بھی آواز حق بلند کرتا اسے گرفتار کر کے آواز دبانے کی کوشش کی جارہی ہے، سیاسی مخالفین کو انتقامی کارروائیوں کو نشانہ بنا کر ملک میں جاری مہنگائی کے طوفان سے دھیان ہٹانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

ایک بار بھی ملک خودکش حملے شروع ہوچکے ہیں پی ڈی ایم حکومت کے ہوتے ہوئے ملک استحکام نہیں آسکتا، ان چوروں نے ملک کو تباہی کے دھانے پر پہنچادیا ہے اور ملکی معیشت کا بیڑا غرق کر رکھا ہے عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے اور حکمران خوب خرگوش کے مزے لے رہے ہیں ۔ پی ڈی ایم حکومت نے 10 ماہ میں معیشت اور جمہوریت دونوں کو تباہ کردیا۔ حلیم عادل شیخ نے کہا فوری طور نئے شفاف انتخابات ہی ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکال سکتے ہیں اب بند کمروں میں فیصلوں کا دئور نہیں ہے ملک اور قوم کی ترقی کے فیصلے عوام نے کرنے ہیں عوام جس کو اپنا مینڈیٹ دیتے ہے اس کو حکومت کرنے کا حق ہے، ظلم کا دور زیادہ نہیں چل سکتا ہے ان چوروں کا وقت ختم ہونے والا ہے۔