یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز لا ہو ر اور آلٹیک پاکستان نے تعلیمی و تحقیقی تعاون بڑ ھانے کیلئے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کر دیئے

جمعہ 3 فروری 2023 23:12

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 فروری2023ء) یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز لا ہو ر کا آلٹیک پاکستان کے ساتھ طلبہ میں عملی صلا حیتو ں کو ا جا گر کرنے اور تعلیمی و تحقیقی تعاون کو بڑ ھانے کے حوا لے سے مفاہمتی یاداشت کا معا ہد ہ طے پا یا۔یاداشت پر دستخط ویٹر نری یونیورسٹی سے وا ئس چانسلر پرو فیسر ڈاکٹر نسیم احمد،چیئر مین ڈیپا رٹمنٹ آف اینیمل نیو ٹریشن ڈاکٹر نوید الحق نے کئے جبکہ آلٹیک پاکستان سے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈاکٹر شہزاد نوید جدون اورمارکیٹنگ منیجر عبید الرحمن نے کئے۔

اس موقع پر ڈین فیکلٹی آف اینیمل پرو ڈکشن ایند ٹیکنا لو جی پروفیسر ڈاکٹر صا ئمہ، سینئر فیکلٹی ممبران اور آلٹیک پاکستان کے آفیشلز کی کثیر تعداد نے تقریب میں شر کت کی۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے پرو فیسر ڈاکٹر نسیم احمد نے کہا کہ یہ معا ہدہ ایک دوسرے کے تجربات اور وسا ئل سے مستفید ہو نے، جدیدتعلیمی و تحقیقی نالج سیکھنے اور عملی مہا رتو ں کو ا جاگر کرنے کے حوالے سے بڑ ا سود مند ثابت ہو گا۔

ڈاکٹر شہزاد نو ید جدون نے کہا کہ پاکستان میں مستقبل کی فارمنگ کو بہتر کرنے کے لئے مشتر کہ تعا ون ہی اس کا بنیا دی حل ہے۔ا نہو ں نے کہا کہ اس سے پہلے بھی آلٹیک اور یواس ملکر پولٹری اور ڈیری فارمنگ کی بہتری کے لئے بین الا قوا می تر بیتی ٹریننگ کا انعقاد بھی کروا چکی ہے۔مفاہمتی یاداشت کے تحت مستقبل میں دو نو ں پا رٹیا ں تعلیمی و انتظا می معا ملا ت میں ایک دوسرے کے ساتھ تعا ون کریں گی۔

دونو ں آرگنا ئزیشن ریسرچ پرو پوزل بنا ئیں گی اور ملکر تحقیقی پرا جیکٹس پر کام بھی کریں گی نیزکانفرنس،تر بیتی ورکشاپس، سمپو زیم اور سیمینار کا انعقاد بھی کروا ئیں گی اور اس سے متعلقہ انفارمیشن کو طلبہ و فیکلٹی کے ساتھ شیئر کیا جا ئے گا۔آلٹیک پاکستان ویٹر نری یونیورسٹی کے طلبہ کو انٹرن شپ کے موا قع فرا ہم کرے گا اس کے علا وہ تحقیق سے متعلقہ انٹیلکچو ئل پرا پر ٹی را ئٹس دو نو ں آرگنا ئز یشنز کے پاس ہو نگے۔

متعلقہ عنوان :