’بھارتی ٹیم اگر ایشیاکپ نہیں کھیلتی تو کوئی سپانسر نہیں ملے گا‘، بی سی سی آئی عہدیدار کا مضحکہ خیز دعویٰ

بھارتی ٹیم پاکستان نہیں جائے گی، ایشیاء کپ کو ہر صورت منتقل کرنا پڑیگا، کوہلی، روہت، شبمن گِل کے بغیر ٹورنامنٹ کو کوئی سپانسر نہیں ملے گا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 5 فروری 2023 14:12

’بھارتی ٹیم اگر ایشیاکپ نہیں کھیلتی تو کوئی سپانسر نہیں ملے گا‘، بی ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 5 فروری 2023ء ) بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے عہدیدار نے پاکستان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایشیاء کپ 2023ء میں اگر بھارت کی ٹیم نہیں کھیلتی تو کوئی اسپانسر نہیں ملے گا۔ بی سی سی آئی کے عہدیدار نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم پاکستان نہیں جائے گی، ایشیاء کپ کو ہر صورت منتقل کرنا پڑے گا۔ کوہلی، روہت، شبمن گِل کے بغیر ٹورنامنٹ کو کوئی اسپانسر نہیں ملے گا۔

ہفتہ کو بحرین میں ایشین کرکٹ کونسل کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں 2023ء ایشیا کپ کے مقام کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہوسکا۔ تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے بی سی سی آئی کے سیکریٹری اور ایشین کرکٹ کونسل کے صدر جے شاہ کو بتایا کہ اگر ہندوستان پاکستان میں نہیں کھیلے گا تو پاکستان بھی ہندوستان میں 2023 کا ورلڈکپ نہیں کھیلے گا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب ایشیاء کپ کے مقام کے حوالے سے حتمی فیصلہ مارچ میں کیا جائے گا، جب آئی سی سی اور اے سی سی کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس منعقد ہوں گے۔ واضح رہے کہ 2023ء میں بھارت نے ورلڈکپ جبکہ 2025ء میں آئی سی سی چیمپنز ٹرافی کی میزبانی پاکستان کے سپرد کی گئی ہے۔