سرگودھا ریجن کی تین قومی اسمبلی نشستوں پر ضمنی الیکشن کیلئے الیکشن کمشن نے پولنگ سکیم تیار کر کے انتظامات شروع کر دیئے

پیر 6 فروری 2023 17:18

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2023ء) سرگودھا ریجن کی تین قومی اسمبلی نشستوں پر ضمنی الیکشن کے لئے الیکشن کمشن نے پولنگ سکیم تیار کر کے انتظامات شروع کر دیئے۔ سرگودھا ریجن کے تین قومی اسمبلی کے حلقوں این اے 76،این اے 96 اور این ای93 پر اگلے ماہ ضمنی الیکشن کے لئے پولنگ سکیم تیار کر کے الیکشن کمشن نے انتظامات شروع کر دیئے۔

(جاری ہے)

اس پولنگ سکیم کے تحت حلقہ این اے 76 بھکر میں 16 مارچ کو ضمنی الیکشن میں 506180 ووٹران مردو خواتین اپنا حق راہ دہی استعمال کریں گے جس میں 269101 مرداور237029 خواتین شامل ہیں جن کے لئے 364 پولنگ اسٹیشنز میں 29 زنانہ اور29 مردانہ جبکہ306 مشترکہ پولنگ اسٹیشنز بنائے جائیں گے اسی طرح1140 پولنگ بوتھ میں 594 مرد اور 546 خواتین کے لئے ہوں گئے جبکہ حلقہ این اے 96 میانوالی اور حلقہ این اے 93 خوشاب میں 19 مارچ کو ضمنی الیکشن کے لئے حلقہ این اے 96میانوالی میں 450742 ووٹران مردوخواتین اپنا حق راہ دہی استعمال کریں گے جن میں 245513 مرداور205228 خواتین ووٹرز کے لئے 355 پولنگ اسٹیشنز میں 68مردانہ اور59 زنانہ اور 228 مشترکہ پولنگ اسٹیشنز سے 902 پولنگ بوتھ میں 462 مردانہ اور 440خواتین شامل ہونگے جبکہ خوشاب کے حلقہ این ای93 کے 479494 ووٹران مردوخواتین اپنا حق راہ دہی استعمال کریں گے جس میں 248604مرداور 230890 خواتین شامل ہیں جن کے لئے 352 پولنگ اسٹیشنز میں 49مرانہ اور49خواتین اور24 مشترکہ پولنگ اسٹیشنز سے منسلک 888 پولنگ بوتھ میں 447مردانہ اور441 خواتین کے لئے بنائے جائیں گے اس طرح الیکشن انتظامات شروع کر دیئے گے ہیں۔