پنجاب بھر میں 1208 ٹریفک حادثات میں 10 افراد جاں بحق، 1271زخمی

پیر 6 فروری 2023 21:12

پنجاب بھر میں 1208 ٹریفک حادثات میں 10 افراد جاں بحق، 1271زخمی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2023ء) پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں1208ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 711افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوںمیں منتقل کیا گیا۔560معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز کی جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا ۔

ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (70فیصد )موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے اوراولین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات 595ڈرائیوز،کم عمرڈرائیور34مسافر527اور159پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔

(جاری ہے)

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ277ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میںموصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت293متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد 90حادثات میں94متاثرین کے ساتھ دوسرے ملتان80حادثات میں79متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1271متاثرین میں1023مرد اور258خواتین شامل ہیںجبکہ زخمی ہونیوالوںمیں217افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور658افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ408زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں1048موٹرسائیکلز86آٹو رکشی114 کاریں،30وین15مسافربسیں،23ٹرک اور112دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔