سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی درخواستِ ضمانت مسترد کر دی گئی
جوڈیشل مجسٹریٹ عمر شبیر نے شیخ رشید کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا
مقدس فاروق اعوان
منگل 7 فروری 2023
15:08
(جاری ہے)
جج نے ریمارکس دئیے کہ دو روز تو نہیں ایک دن کا وقت دے دیتا ہوں،عدالت نے شیخ رشید کی درخواست پر سماعت ایک دن کے لیے ملتوی کی،آج عدالت نے شیخ رشید کی ضمانت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا جو 3 بجے سنایا گیا۔
قبل ازیں ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ موچکو اور لسبیلہ میں شیخ رشید کیخلاف درج مقدمات پر کارروائی سے روک چکی ہے۔شیخ رشید کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ عدالت نے تھانہ آبپارہ کے طلبی کے سمن کے ضمن میں مزید کارروائی سے روکا تھا ،پولیس نے اسی درخواست پر مقدمے کا اندراج کیا اور گرفتاری کی ایک اور ایف آئی آر کراچی میں درج کی گئی جب شیخ رشید پولیس کی حراست میں تھے۔ جس پر جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کہا کہ بیان دینے کی جگہ پولی کلینک ہسپتال ہے تو کراچی میں مقدمہ کیسے درج ہوگیا،ایک ہی وقوعہ پر مختلف شہریوں میں ایف آئی آر کیسے ہوسکتی ہیں جس پر شیخ رشید کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ تیسرا مقدمہ مری میں درج کیا گیا۔عدالت نے استفسار کیا کہ کیا ان تینوں مقدمات میں گرفتاری ہوچکی ہے۔ جس پر شیخ رشید کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ صرف ایک مقدمے میں گرفتاری ہوئی ہے، اس موقع پر عدالت نے کہا کہ قانون تو یہ کہتا ہے جب ایک مقدمے میں گرفتاری ہو تو باقی میں بھی ہوجاتی ہے جس پر شیخ رشید کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ شیخ رشید کو نامعلوم جگہ پر کرسی سے باندھ کر چھ گھنٹے تک رکھا گیا، اس دوران سیاسی سوالات کئے گئے اور تشدد بھی کیا گیا۔عدالت نے کہا کہ مجھے نہیں سمجھ آرہی کہ یہ سلسلہ رکے گا کہاں، آپ نے سیکرٹری انفارمیشن اور ایم ڈی پی ٹی وی کیخلاف دہشتگردی کے مقدمات درج کر دیئے تھے،اب وہی کچھ آپ کیخلاف ہورہا ہے۔مزید اہم خبریں
-
بہاولپورایئرپورٹ پر ملکی پروازوں کا باقاعدہ آغاز، نجی ایئرلائن کا طیارہ اسلام آباد کیلئے روانہ ہوگیا
-
ولیکا ہسپتال میں استعمال شدہ سرنج اور طبی سامان باربار بچوں اور مریضوں پر استعمال ہونے کا انکشاف
-
دبئی میڈیا آفس نے ڈاؤن ٹاؤن دبئی میں دھماکوں سے متعلق رائٹرز کی رپورٹ کو غلط اور بےبنیاد قرار دےدیا
-
امریکا کی بحری ناکہ بندی؛ دو ایرانی آئل ٹینکرز نے پناہ لینے کیلئے کراچی بندرگاہ کا رخ کرلیا
-
ایران نے عربوں کو اونٹوں کے دور میں پہنچانے کی دھمکی دے دی
-
زرداری کی یاری یا سیاسی دباؤ؟ کامسٹیک (Comstech) میں نئی لڑائی چھڑ گئی!
-
وزیراطلاعات خیبرپختونخواہ، مولانا فضل الرحمان کے حق میں بول اٹھے
-
ون وے کی خلاف ورزی پر معروف ٹک ٹاکر اخترلاوا کیخلاف مقدمہ درج
-
صوبائی وزیر آبپاشی، منصوبہ بندی و ترقیات کی سربراہی میں سندھ حکومت کے 13 رکنی وفد کا واپڈا ہاﺅس کا دورہ
-
جھیل سیف اللہ سانحہ کی انکوائری رپورٹ صوبائی حکومت کو بھیج دی گئی
-
سوڈان: گوند عربی کی لوٹ مار جنگ کا مالی وسیلہ، رپورٹ
-
ذہنی انحطاط میں کمی لانے کی ڈبلیو ایچ او نئی عالمی ہدایات جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.