پولیس نے زہریلا گٹکا ،شیشہ تیار کرنیوالی فیکٹری پکڑ لی،ملزم گرفتار

منگل 14 فروری 2023 16:36

پولیس نے زہریلا گٹکا ،شیشہ تیار کرنیوالی فیکٹری پکڑ لی،ملزم گرفتار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2023ء) تھانہ شالیمار پولیس کی انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کر کے زہریلا گٹکا اور شیشہ تیار کرنے والی فیکٹری پکڑ لی۔

(جاری ہے)

ایس پی سول لائن محمد سرفراز ورک نے بتایا کہ گٹکا فروش عثمان گرفتار، ملزم کے قبضہ سے بھاری مقدار میں تیار گٹکا ،شیشہ، حقکے، چہلم،خام مال، زہریلے کیمیکل برآمد کیا گیا ۔ گرفتار ملزم کیخلاف مقدمہ درج مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہے ۔ ملزم نے تعلیمی اداروں، طلبا ہوسٹلز کے اطراف میں گٹکا اور شیشہ سپلائی کا اعتراف کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :