آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ، آسٹریلیا اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان میچ کل ہوگا

بدھ 15 فروری 2023 17:01

جوہانسبرگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 فروری2023ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)کے زیر اہتمام ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا آٹھویں ایڈیشن کا باضابطہ آغاز جنوبی افریقا میں ہوچکا ہے، میگا ایونٹ میں مزید ایک میچ کا فیصلہ کل( جمعرات کو )ہوگا ، جس میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا اور سری لنکا کی خواتین ٹیمیں پنجہ آزمائی کریں گی۔

(جاری ہے)

دفاعی چیمپئن آسٹریلوی ٹیم کو میگ لیننگ لیڈ کر رہی ہیں جبکہ سری لنکن ویمن ٹیم چماری اتھاپتھو کی زیر قیادت میدان میں اترے گی۔ میگا ایونٹ میں 10 خواتین ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزمائی کریں گی۔ آسٹریلوی ویمن ٹیم ٹائٹل کے دفاع کے لئے کوشاں ہے ۔ ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2023کا فائنل میچ 26 فروری کو شیڈول ہے جبکہ 27 فروری فائنل کا ریزرو ڈے ہوگا۔ واضح رہے کے پاکستانی خواتین ٹیم اپنا تیسرا میچ 19 فروری کو ویسٹ انڈیز اور چوتھا میچ 21 فروری کو انگلینڈ کے خلاف کھیلے گی۔