مظفرآباد،سٹی پولیس کی کارروائی ،درجنوں مقدمات میں مطلوب اشتہاری و عدالتی مفر ورمجرم راجہ عمر عطا گرفتار

بدھ 15 فروری 2023 17:12

مظفرآباد،سٹی پولیس کی کارروائی ،درجنوں مقدمات میں مطلوب اشتہاری ..
مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2023ء) سٹی پولیس کی کارروائی ،درجنوں مقدمات میں مطلوب اشتہاری و عدالتی مفر ورمجرم راجہ عمر عطا گرفتار ،تین بور پستول اور گولیاں برآمد،تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی مرزا زاہد حسین ،ڈی ایس پی سٹی اشتیاق گیلانی کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ سٹی جاوید گوہر کی نگرانی میں محمد حفیظ آئی ایچ سی اورڈی ایف سی تسلیم اعوان و دیگر نے کارروائی کرتے ہوئے مشہور بدنامہ زمانہ عادی گاڑی چور و نقب زن راجہ عمر عطا ساکن لیپہ حال جلال آباد کو گرفتار کرتے ہوئے مذکور سے ایک ضرب پستول 30بور معہ گولیاں برآمد کرتے ہوئے مقدمہ علت 131/21,121/21بجرائم APC-381Aو مفرور مقدمات 549/20,525/20,205/19,199/19بجرائم 121/15,125/15APC-457EHA-14بجرائم APC-381Aو مجرم اشتہاری مقدمات علت 149/21,101/22,115/22,158/22بجرائمAPC-457-EHA14کے تحت مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے ۔