سابق افغان صدر کرزئی کی دیرپار امن کیلئے قومی مذاکرات پر زور

جمعرات 23 فروری 2023 21:40

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2023ء) افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی نے افغانستان کے لیے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نائب نمائندہ خصوصی مارکس پوٹزل سے ملاقات کی ۔ میڈیار پورٹ کے مطابق انہوں نے ملاقات کے دوران جنگ زدہ ملک میں دیرپا امن کے حصول کے لیے قومی مکالمے کی ضرورت پرزوردیا۔

(جاری ہے)

کرزئی کی رہائش گاہ پر ہونے والی اس ملاقات میں انہوں نے افغانستان کی موجودہ صورتحال کے ساتھ ساتھ لڑکیوں کے لیے اسکولوں اور یونیورسٹیز کو دوبارہ کھولنے کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ افغانستان کی طالبان کے زیرانتظام نگراں حکومت کے چیف ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے قومی مذاکرات کی تجویز پر اعتراض کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے طلوع نیوزسے بات چیت میں کہا ہے کہ قومی مذاکرات کا وقت گزرچکا ہے اور اس طرح کے مذاکرات کی فی الحال ضرورت نہیں ہے۔