پ* مسلم لیگ ن این اے 52 اسلام آباد کے تنظیمی عہدیداروں کی منظوری

ق*محمد عمر مغل صدر ، قاضی فیصل نعیم جنرل سیکریٹری مقرر ،مریم نے منظوری دیدی

جمعرات 2 مارچ 2023 19:15

ٴ اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 مارچ2023ء) مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے این اے 52 اسلام آباد کے تنظیمی عہدیداروں کی منظوری دیدی ہے جس کے تحت محمد عمر مغل ن لیگ این اے باون اسلام آباد کے صدر جبکہ قاضی فیصل نعیم جنرل سیکریٹری مقرر کر دیا گیا نائب صدور میں عابد مغل، راجہ امجد حسین جبکہ سینئر نائب صدور میں خالد منیر، گل سراج، ملک جاوید، راجہ ظہیر، چودھری مشتاق، چوہدری رفاق، حولدار فولاد شامل ہیں نمبردار شاہد، الیاس کیانی، راجہ طاہر، راجہ مخدوم، نمبردار کوثر بھی نائب صدور بن گئی