جشن بہاراں، اے سی ماڈل ٹائون و ڈائریکٹر یوتھ افیئرز کا نیشنل ہاکی سٹیڈیم کا دورہ، انتظامات کا جائزہ لیا

ہفتہ 4 مارچ 2023 21:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مارچ2023ء) اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹائون صاحبزادہ یوسف اور ڈائریکٹر یوتھ افیئرز سید عمیر حسن نے ہفتہ کے روز جشن بہاراں کے انتظامات کے حوالے سے نیشنل ہاکی سٹیڈیم کا دورہ کیا اور مختلف پروگراموں کیلئے سٹیڈیم میں سٹنگ پلان، پارکنگ،صفائی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا،اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ظہور احمد ودیگر بھی موجود تھے،اے سی ماڈل ٹائون اور ڈائریکٹر یوتھ افیئرز نے ایڈمنسٹریٹر نیشنل ہاکی سٹیڈیم کو ضروری ہدایات جاری کیں، سید عمیر حسن نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جشن بہاراں میں 5سے 11مارچ تک نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں محافل سماع ، موسیقی اور کلچرل پرفار منس منعقد ہوں گی جس میں تمام صوبوں کی جھلک نظر آئے گی،انہوں نے کہاکہ عوام جشن بہاراں کے پروگراموں میں بھرپور شرکت کرکے زندہ دلان لاہور ہونے کا ثبوت دیں، نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں فیملیز کے لئے اعلی انتظامات کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :