تمباکونوشی کی لعنت نے اس معاشرہ میں اپنے پنجے گاڑلئے ہیں، خاتمہ کیلئے آگاہی سیمینارمنعقدکروانے کی اشدضرورت ہے‘ جاوید اکرم

پاکستان کے تعلیمی اداروں میں بدقسمتی سے طلباء وطالبات میں تمباکونوشی فیشن کے طور پر متعارف ہوچکی ہے‘ نگران صوبائی وزیر صحت

منگل 7 مارچ 2023 21:59

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مارچ2023ء) نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹرجاویداکرم نے یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس گلبرگ میں منعقدہ آگاہی سیمینارمیں بطورمہمان خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس پروفیسرڈاکٹرکنول امین،کوثرعباس،وجیہہ اقبال اور طالبات کی کثیرتعدادنے شرکت کی۔وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹرکنول امین نے نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹرجاویداکرم کو پھولوں کا گلدستہ اوریادگاری شیلڈبھی پیش کی۔

ڈاکٹرجاویداکرم نے تمباکونوشی کی روک تھام کے حوالہ سے طالبات کی جانب سے تصویری نمائش کادورہ بھی کیااور طالبات کی کاوش کوسراہا۔نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹرجاویداکرم نے کہاکہ پاکستان کو سموکنگ فری ملک دیکھناچاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

تمباکونوشی کی لعنت نے اس معاشرہ میں اپنے پنجے گاڑلئے ہیں۔پاکستان کے تعلیمی اداروں میں انتہائی بدقسمتی کے ساتھ طلباء وطالبات میں تمباکونوشی فیشن کے طور پر متعارف ہوچکی ہے۔

صوبائی وزیر صحت نے کہاکہ معاشرہ کے تمام سٹیک ہولڈرزکو تعلیمی اداروں کو تمباکونوشی سے پاک کرنے کیلئے اپناکلیدی کرداراداکرناہوگا۔ایک انسان کی تمباکونوشی سے پوراگھرمتاثرہوجاتاہے۔ پاکستان کے تعلیمی اداروں سے تمباکونوشی کاصفایاایک جہادبن چکاہے۔تمباکونوشی ایک صحت مندانسان کو مختلف بیماریوں میں مبتلاکرددیتی ہے۔ہارٹ اٹیک اورکینسرکی ایک بہت بڑی وجہ تمباکونوشی ہے۔

ڈاکٹرجاویداکرم نے کہاکہ تعلیمی اداروں سے تمباکونوشی کے خاتمہ کیلئے ایسے آگاہی سیمینارمنعقدکروانے کی اشدضرورت ہے۔سب سے پہلے ہماری نوجوان نسل خصوصا طلبا ء طالبات تمباکونوشی کو ایک فیشن کے طورپراختیارکرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ تمباکونوشی ایک مکمل جہالت کانام ہے۔ہم نے تمباکونوشی کے رجحان کے حوالہ سے بہت ساری ریسرچزکی ہیں۔پنجاب کے تمام تعلیمی اداروں کو سموک فری کرناچاہتے ہیں۔

تمباکوبنانے والی بین الاقوامی کمپنیاں پاکستان میں سرعام موت بیچ رہی ہیں۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹرجاویداکرم نے کہاکہ ہماری صحت مندزندگی اللہ پاک کی بہت بڑی نعمت ہے۔ہمیں اپنی زندگی کی تمباکونوشی سے پاک رکھ کر حفاظت کرنی ہے۔تمباکونوشی سے وقتی طورپرتوذہنی خوشی ملتی ہے لیکن یہ زندگی بھرکی بیماری کاسبب بنتی ہے۔صوبائی وزیر صحت نے کہاکہ ہمیں سموکنگ کوجہالت کی علامت تصورکرناچاہئے۔امیدہے طالبات آج کے آگاہی سیمینارسے تمباکونوشی کے خلاف پیغام کو اپنے گھروں تک پہنچائیں گے۔صوبائی وزیر صحت نے آگاہی سیمینارکے انعقادپر یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس کی انتظامیہ کو مبارکباددی۔

متعلقہ عنوان :