عامر لیاقت ویڈیوز کیس، دانیہ شاہ نے بریت کی درخواست دائرکردی

جمعرات 9 مارچ 2023 20:26

عامر لیاقت ویڈیوز کیس، دانیہ شاہ نے بریت کی درخواست دائرکردی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مارچ2023ء) مرحوم عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے کے کیس میں ان کی اہلیہ دانیہ شاہ نے بریت کی درخواست دائر کر دی۔ملزمہ دانیہ شاہ جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کراچی کی عدالت میں پیش ہوئیں۔

(جاری ہے)

دانیہ شاہ کے وکیل لیاقت گبول ایڈووکیٹ نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ مدعی مقدمہ کے بیان کے بعد دانیہ شاہ کے خلاف کیس نہیں بنتا۔دانیہ شاہ کی ضمانت کی رقم 20 لاکھ سے کم کردی گئی۔ لیاقت گبول ایڈووکیٹ نے کہا کہ دانیہ شاہ کے خلاف ایف آئی اے کے پاس کوئی شواہد نہیں ہیں، انہوں نے عامر لیاقت کی کوئی ویڈیو وائرل نہیں کی۔دانیہ شاہ کے خلاف عامر لیاقت کی بیٹی نے ایف آئی اے میں شکایت درج کرائی تھی۔