ایران سعودی عرب سفارتی تعلقات کی بحالی خوش آئند، خطے میں مثبت تبدیلیاں رونما ہوں گی۔ خواجہ رمیض حسن

چین کا مخلص مصالحتی کردار خطے میں نئے بلاک کا پیش خیمہ، پاکستان کی جغرافیائی حیثیت انتہائی اہم اور موثر نتائج مرتب کرے گی۔ رہنما مسلم لیگ ق

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 14 مارچ 2023 13:51

ایران سعودی عرب سفارتی تعلقات کی بحالی خوش آئند، خطے میں مثبت تبدیلیاں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 مارچ2023ء) مسلم لیگ ق کے رہنما خواجہ رمیض حسن نے پریس ریلیز میں کہا کہ طاقت کا محور مغرب سے مشرق کو منتقل ہورہا ہے جس کی حال ہی میں مثال دو حریفوں کا سفارتی تعلقات کی بحالی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایران سعودی عرب سفارتی تعلقات کی بحالی خوش آئند ہے، خطے میں مثبت تبدیلیاں رونما ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ معاشی مقابلے کا سلسلہ دفاعی مقابلے کو بہت پیچھے چھوڑ چکا ہے اس وقت اقوام عالم معاشی ترقی کے میدان میں اپنی طاقت ثابت کرنے میں مصروف ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین کا مخلص مصالحتی کردار خطے میں  نئے بلاک کا پیش خیمہ، پاکستان کی جغرافیائی حیثیت انتہائی اہم اور موثر نتائج مرتب کرے گی۔