حجاب کے معاملے میں تحریک التواء پیش کرنا سمجھ سے بالا تر ہے، مفتی عبدالرئوف نظامی

منگل 14 مارچ 2023 16:21

حجاب کے معاملے میں تحریک التواء پیش کرنا سمجھ سے بالا تر ہے، مفتی عبدالرئوف ..
مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2023ء) مرکزی صدر تنظیم نظامیہ آزاد کشمیر مفتی عبدالرئوف نظامی نے کہا ہے کہ حجاب کے معاملے میں تحریک التواء پیش کرنا سمجھ سے بالا تر ہے۔اس سے اہلیان کشمیر میں شدید غم و غصّہ پایا جاتا ہے۔ اگر تحریک التواء واپس نہ لی گئی تو اہلیان کشمیرکی طرف سے بھر پور رد عمل آ ئے گا۔

(جاری ہے)

پاکستان اسلام کے نام پر بنا ہے۔

اس کا آئین قرآن وسنت کے مطابق ہے۔ حجاب کا حکم قرآن نے دیا۔کچھ لوگوں کی طرف سے حجاب کی مخالفت سمجھ سے بالا تر ہے۔حجاب کی مخالفت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ علماء ومشائخ سے اپیل ہے کہ آئندہ جمعہ ''حجاب '' کے موضع پر پڑھائیں۔ حجاب خواتین اسلام کا زیور ہے اور ان کی حفاظت کا ضامن ہے۔ اسلام نے ہی خواتین کو عزت اور مقام دیا۔

متعلقہ عنوان :