پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن سرگودھا کے زیراہتمام سالانہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

منگل 14 مارچ 2023 16:24

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2023ء) پاکستان میڈیکل ایسو سی ایشن سرگودھا کے زیر ِاہتمام آئی بی ایل کالج بھاگٹانوالہ میں سالانہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیاگیا۔ کیمپ کا افتتاح ڈاکٹر سکندر حیات وڑائچ نے کیا۔پروفیسر ڈاکٹر سیف اللہ گورایہ،ڈاکٹر سکندر حیات وڑائچ،لیپرو سکوپک سرجن ڈاکٹر عامر عباس بلوچ، ڈاکٹر خواجہ فرحت اقبال،ڈاکٹر محمد اقبال بھلوانہ،ڈاکٹر ارویہ،ڈاکٹر عائشہ ملک،ڈاکٹر حمیرا ملک نے مریضوں کا چیک اپ کیا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹرزکے ساتھ بطور پیرا میڈکس سٹاف کےآئی بی ایل کالج کے سٹوڈنٹس نے خدمات سر انجام دیں،کیمپ میں ساڑھے چار سو سے زائد مریضوں کا چیک اپ کیا گیا اور اُن مریضوں کوفری میڈیسن بھی دی گئیں۔کیمپ میں دو سو سے زائد مریضوں کے یرقان و دیگر بیماریوں کے فری ٹیسٹ بھی کیے گئے۔ ڈاکٹر سکندر حیات وڑائچ نے کہا کہ لوگوں کی دہلیزپر اور وہ بھی مفت صحت کی سہولیات مہیا کرنا صدقہ جاریہ ہے۔کیمپ کا وزٹ کر نے والی مختلف سماجی شخصیات نے پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن سرگودھاکے اس اقدام کو خوب سراہا۔