ملتان، کاشتکاروں کو کپاس کی بجائی سےقبل بیج کو زہر لگانے کی ہدایت

منگل 14 مارچ 2023 16:29

ملتان، کاشتکاروں کو کپاس کی بجائی سےقبل  بیج کو زہر لگانے کی ہدایت
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2023ء) ڈائریکٹر سنٹرل کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ(سی سی آر آئی) ملتان ڈاکٹر زاہد محمود نے کہا کہ کاشتکارکپاس کی بجائی سےقبل بیج کو کیڑے مکوڑوں سے محفوظ بنانے کے لیے مناسب مقدار میں زہرضرورلگائیں،بیج کو زہر لگا کر سایہ دار جگہ پر خشک کریں جس سے فصل تقریباً ایک ماہ تک رس چوسنے والے کیڑوں بالخصوص کپاس کی سفید مکھی سے محفوظ رہے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کاشتکاروں کے نام پیغام میں کیا۔انہو ں نے کہا کہ بیج کو زہرآلود کرنے سے کپاس کی فصل کی بڑھوتری بہتر ہوتی ہے اور فصل پر بیماری کا حملہ کم ہوتا ہے۔انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ کپاس کے کاشتکار صرف تصدیق شدہ اور سفارش کردہ اقسام کا معیاری،خالص اور بیماریوں سے پاک بیج بجائی کے لیے استعمال کریں اور تصدیق شدہ معیاری بیج تحقیقاتی اداروں، پنجاب سیڈ کارپوریشن اور دیگر رجسٹرڈ پرائیویٹ اداروں یا مستند ڈیلر سے حاصل کیا جا سکتا ہے،کپاس کے ایسے کاشتکار جو کھیلیوں پرکاشت کرنا چاہتے ہیں تو وہ 6تا8کلوگرام بیج فی ایکٹر لگائیں اورایک چوپہ میں 3سے4بیج ہونے چاہئیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کاشتکارضرورت سے 10فیصد زیادہ بیج کا انتظام کریں تاکہ اگر کسی وجہ سے بوائی دوبارہ کرنی پڑ جائے تو بیج دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے بوائی میں تاخیر نہ ہو۔

متعلقہ عنوان :