عالمی مجلس تاجدار ختم نبوت پاکستان کے زیر اہتمام سالانہ تاجدار ختم نبوت کانفرنس 19مارچ کومنعقد ہوگی

منگل 14 مارچ 2023 22:52

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مارچ2023ء) عالمی مجلس تاجدار ختم نبوت پاکستان کے زیر اہتمام 19مارچ بروز اتوار بوقت 2بجے دن سالانہ تاجدار ختم نبوت کانفرنس زیر صدارت صاحبزادہ پیر ضیاالحق سیالوی کمپنی باغ سرگودھا میں منعقد ہوگی جانثاران تاجدار ختم نبوت ضلع چنیوٹ کے چیئرمین حاجی سکندر حیات گولڑوی ممبر امن کمیٹی ۔

(جاری ہے)

ضلعی چیئرمین متحدہ امن کمیٹی محمد حبیب قادری نے میڈیا نمائندوں کو بتایا ہے کہ صوبے بھر سے جیدر علماء کرام و مشائخ عظام خصوصی خطاب کریں گے انہوں نے کہا کہ چنیوٹ سمیت ملک بھر سے قافلے کانفرنس میں شریک ہونگے۔