
گومل یونیورسٹی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ’’استقبال رمضان‘‘ کی پروقار اور پررونق تقریب کا انعقاد
آڈیٹوریم میں روح پرور مناظر‘شرکاء کی بڑی تعداد میں شرکت
جمعہ 17 مارچ 2023 12:05
(جاری ہے)
تقریب میں گومل یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات کے معروف طلباء نے بارگاہ الٰہی میں حمد و ثناء کیساتھ ساتھ سرکار دو عالم حضرت محمد مصطفیﷺ کے شان اقدس میںعقیدت کے پھول نچھاور کرتے ہوئے اصحابہ کرامؓ کی شان مبارک میں نہایت عقیدت و احترام سے اپنے کلمات سنا کرشرکائے محفل کے دل موہ لئے ۔
استقبال رمضان میں سٹیج سیکرٹری کے فرائض وسیم عباس ناطق نے جبکہ تلاوت کلام پاک مرغوب الرحمن نے ادا کئے جبکہ محمد اقبال شاہ،محمد ارشد ، اریبہ سحر ، محمد ذیشان جامی، ارباز حسن، عروج خان، محمد ساجد، طوبیٰ نوشاد،اسد رضا، اربیہ سوار اور آسیہ ہمایوںنے بارگاہ رسالت ﷺ میں نہایت ادب و احترام سے عقیدت کے پھول نچھاور کئے۔ استقبال رمضان کے حوالے سے منعقدہ تقریب کے تقدس اور وقار کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے گومل یونیورسٹی میں بلند آواز قومی ترانہ پڑھ گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ کا کہناتھا کہ میری خواہش تھی کہ گومل یونیورسٹی میں رمضان المبارک کی آمد سے قبل ایک بابرکت، پروقار اور پررونق پروگرام کا انعقاد کروا یا جائے اور نہایت ہی کم وقت میں اتنے بہترین پروگرام کے انعقاد پر پرووسٹ ڈاکٹر سمیع اللہ ،ایڈیشنل پرووسٹ ڈاکٹر یحییٰ خان، ڈی ایس اے نافد خان، شعبہ تعلقات عامہ فضل الرحمن سمیت ان کی تمام ٹیم اور تمام نعت خوانوں کوخراج تحسین پیش کرتا ہوں جن کی محنت سے یہ بابرکت، پروقاراور پر رونق تقریب کا انعقاد ممکن ہو ا۔ انہوں نے مزید کہا کہ گومل یونیورسٹی میں جس طرح رمضان المبارک کا استقبال کیا جار ہا ہے وہ قابل دید ہے اور اگر میں کہوں تو بالکل غلط نہیں ہوگا کہ آج اسی آڈیٹوریم میں بیٹھ کر جس طرح روح کو سکون ملا وہ آج سے پہلے کبھی نہیں ملا۔ انہوں نے مزید کہا کہ گومل یونیورسٹی میں زیر تعلیم طلباء کو تعلیم کیساتھ ساتھ تربیت کی فراہمی بھی ہماری ذمہ داری ہے اور اس طرح کے پروگراموں کے انعقاد سے اسلامی شعور پیدا ہوگا۔ تقریب میں رمضان المبارک کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالتے ہوئے شعبہ عربی علوم اسلامیہ کے سربراہ ڈاکٹر حافظ عبد المجیدکاکہنا تھا کہ رمضان المبارک دراصل ہمیں پورے سال زندگی کو کامل دین پر استقامت کے ساتھ چلنے کی ٹریننگ دیتا ہے جس میں صبر، شکر، نفسانی خواہشات پر مکمل قابو رکھنا، مستحقین کا حق سمجھنا شامل ہیں۔ اگر رمضان کی واقعی فضیلتیں سمیٹیں تو درحقیقت معاشرے کی بڑھتی ہوئی برائیوں اور حق تلفیوں کو روک تھام کی طرف بڑھا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ روزہ صبراور شکر کا نام ہے جس میں بندہ صرف اپنے رب کی رضا اور خوشنودی حاصل کرنے کے لئے صبح صادق سے غروب آفتاب سے پہلے تک کے بھوک وپیاس کوبرداشت کرتاہے۔ اورہر نیک عمل پر سترگنا بڑھ کر ثواب حاصل کرنے کانادر ونایاب مواقع حاصل کرتاہے۔ ڈاکٹر حافظ عبدالمجید کا مزید کہنا تھا کہ گویا اب یہ ہم پر ہے کہ ہم صرف بھوک وپیاس کوبرداشت کرتے ہیں یااس کے ساتھ رب کی خوشنودی اورعبادت کالطف و مزہ بھی حاصل کرناچاہتے ہیں۔ حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کافرمان گرامی ہے کہ جس نے ایمان اور اجر کی نیت سے رمضان کے روزے رکھا اور اس رمضان کی راتوں مِن قیام کیااس کے پچھلے گناہ معاف کردئے گئے چنانچہ رمضان المبارک ہمیں نہایت انمول مواقع فراہم کرتاہے کہ ہم اپنے پچھلے گناہ معاف کرواسکے ۔اس ماہ میں رب العزت اپنے بندوں پر خاص کرم کرتاہے بشرطیکہ ہم اس موقع کو حاصل کرنے کی جستجو رکھیں بصورت دیگر ہم صرف خسارے میں رہیں گے۔تقریب سے گومل سنٹر آف بائیوکیمسٹری اینڈ بائیو ٹیکنالوجی کی ڈاکٹر عائشہ اورپبلسٹی آفیسر فضل الرحمن نے بھی خطاب کیا۔ تقریب کے اختتام پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ نے نعت خوانوں میں سرٹیفیکیٹس بھی تقسیم کئے۔مزید قومی خبریں
-
مودی کا خطاب عندیہ دے رہا ہے دشمن نے شکست کو قبول نہیں کیا ،کوئی ایڈونچر کر سکتا ہے، مسرت چیمہ
-
مفکر پاکستان شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کی اہلیہ سرداربیگم کی برسی 23 مئی کو منائی جائے گی
-
پاکستان کے سابق صدرجنرل ایوب خان کا 118 واں یوم پیدائش 14مئی کو منایا جائے گا
-
بھارتی میڈیا نے پاکستان کیخلاف جارحیت کے دوران گمراہ کن پراپیگنڈا کیا ، عالمی نشریاتی ادارہ
-
رافیل رکھنے سے کچھ نہیں ہوتا پائلٹ کو بھی بہادر ہونا چاہیے،اسحاق ڈار
-
بھارتی وزیراعظم قوم سے خطاب کے دوران آف کلر نظر آئے
-
مودی کے رافیل طیارے پرندوں کی طرح نیچے گرے،مصدق ملک
-
پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارت کو 1300کروڑ روپے سے زائد کا نقصان
-
حکومت کا یوٹیلٹی سٹورز کی نجکاری کا اعلان
-
بھارت کی جانب سے طیارے گرنے کا بالواسطہ اعتراف ،رافیل بنانیوالی کمپنی کے شیئرز مزید گرگئے
-
لاہور‘ بیوی اوربیٹی کے سرکے بال کاٹنے والا شخص گرفتار
-
افواج پاکستان نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے،خرم نوازگنڈاپور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.