سرگودھا یونیورسٹی میں ریاض شاد ہم نصابی فورم کے زیر اہتمام بین الشعبہ مقابلہ جات کی تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد

جمعہ 17 مارچ 2023 16:40

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مارچ2023ء) سرگودھا یونیورسٹی میں ریاض شاد ہم نصابی فورم کے زیر اہتمام بین الشعبہ مقابلہ جات 2023 کی تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد ہوا۔ وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ادبی مقابلہ جات میں حصہ لینے والے طلباء و طالبات کی حوصلہ افزائی کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جبکہ ہم نصابی سرگرمیوں کے کامیاب انعقاد اور طلبہ کی تخلیقی صلاحیتوں کو نکھارنے کیلئے متواتر مواقع فراہم کرنے پر ریاض شاد ہم نصابی فورم کو خصوصی مبارکباد پیش کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان نسل سے میری بہت سی امیدیں وابستہ ہیں کیونکہ وہ پاکستان کا مستقبل ہیں۔ وائس چانسلر نے مزید کہا کہ طلبہ کی تخلیقی صلاحیتوں کو مزید اجاگر کرنے کیلئے انہیں مزید سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس اور پروفیسر ڈاکٹر غلام عباس گوندل نے مختلف مقابلوں میں پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کو انعامات اور سرٹیفکیٹس سے نوازا۔

بین الشعبہ جات ہم نصابی مقابلوں کے نتائج کے مطابق شعبہ عربی کے محمد جنید انیس،انسٹیٹیوٹ آف فوڈ سائنس کی فاطمہ فاروق اور شعبہ عربی کی حفصہ ناصر نے مقابلہ قرات میں بالترتیب پہلی،دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔ مقابلہ حسن نعت میں شعبہ کیمسٹری کے زین ناصر، شعبہ ابلاغیات کے سید منصور احمد اور ایم اے شعبہ اردو کی طالبہ منزہ شوکت نے بالترتیب پہلی،دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔

شعبہ ایجوکیشن کی حفصہ زینب، شعبہ انگریزی سے اریج عمران اور شعبہ ابلاغیات سے مطاہر نے پاپ میوزک میں بالترتیب پہلی،دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔ شعبہ قانون سے فصیح اللہ شاہ، شعبہ کیمسٹری سے محبوب احمد اور شعبہ زولوجی سے کنزہ نے کلاسیکل میوزک میں بالترتیب پہلی،دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔ شعبہ پنجابی سے حافظ محمد شعیب،ایم اے شعبہ عربی سے محمد عدنان اور رمش ریاض نے پنجابی ٹاکرا میں بالترتیب پہلی،دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔

شعبہ کیمسٹری سے سیدہ مہرین نسیم، شعبہ اسلامیات سے حافظ اسد محمود اور شعبہ کریمنالوجی سے گل زرین نے اردو تقریر میں بالترتیب پہلی،دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔بی ایس شعبہ نفسیات سے ماریہ طفیل، شعبہ فائن آرٹ سے ایان سلہری نے اردو تقریر مزاحیہ میں بالترتیب پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کی۔ بی ایس شعبہ نفسیات سے سویرا نور،بی ایس شعبہ انگریزی سے جواد اللہ اور بی ایس شعبہ زولوجی سے کنزہ آرزو نے سنجیدہ انگریزی تقریر میں بالترتیب پہلی،دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔

بی ایس شعبہ انگریزی سے جواد اللہ اور بی ایس شعبہ نفسیات سے ماریہ طفیل نے انگریزی تقریر مزاحیہ میں بالترتیب پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کی۔ ایم اے شعبہ ابلاغیات سے احسان اللہ،بی ایس کیمسٹری سے زنیرہ حسین اور بی ایس شعبہ تاریخ سے موسیٰ خان نے کوئیزمقابلہ میں بالترتیب پہلی،دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔فام ڈی سے غلام فاطمہ، زرعی کالج سے محمد غیور حسنین اور بی ایس شعبہ انگریزی سے فوزیا مختار نے انگریزی مضمون نگاری میں بالترتیب پہلی،دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔

بی ایس شعبہ زولوجی سے شاہین ریاض، بی ایڈ شعبہ ایجوکیشن سے ذیشان احمد اور بی ایس شعبہ اردو سے نیاز احمد خان نے اردو مضمون نگاری میں بالترتیب پہلی،دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔ بی ایس شعبہ کیمسٹری سے انیس الرحمن،محمد عثمان اور شعبہ اسلامیات سے حافظ اسد محمود نے اردو غزل میں بالترتیب پہلی،دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔ فارم ڈی سے عثمان ارشد،بی ایس شعبہ بائیوٹیکنالوجی سیدہ علیشاہ اور شعبہ قانون سے مہرین اسلم نے اردو نظم میں بالترتیب پہلی،دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔

شعبہ قانون سے عمر عاصم سیال،فارم ڈی سے محمد عثمان اور محمد کاشف نے پنجابی غزل میں بالترتیب پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔بی ایس شعبہ نفسیات سے ماریہ طفیل اور بی ایس شعبہ عربی سے امیر حمزہ نے پنجابی نظم میں بالترتیب پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کی۔عثمان منیر،شعبہ قانون سے مناہل ارسلان اور بی ایس شعبہ اردو سے راشد بشیر نے اردو بیت بازی میں بالترتیب پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔

فارم ڈی سے محمد جواد،بی ایس شعبہ انگریزی سے لائبہ بتول اور شعبہ آئی ٹی سے محمد وارث نے فوٹوگرافی میں بالترتیب پہلی،دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔شعبہ ابلاغیات سے شیراز احمد،محمد ہسام اور محمد شمائل نے ویڈیو گرافی میں بالترتیب پہلی،دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔شعبہ فائن آرٹس سے منصور ضیاء لودھی،شعبہ فائن آرٹ سے ایمن ابو بکر اور شعبہ سوشل ورک سے زینب مشتاق نے بالترتیب پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔

تقریب میں وائس چانسلر سرگودھا یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس،ڈین فیکلٹی آف آرٹس اینڈ ہیومینیٹیز پروفیسر ڈاکٹر غلام عباس گوندل،ڈائریکٹر ہم نصابی فورم و انچارج شعبہ پنجابی ڈاکٹرمنیر احمد گجر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہم نصابی فورم دائم اقبال سمیت طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔