
پھل کی مکھی کے کنٹرول کیلئے فیرومون ٹریپس کا استعمال کریں،ترجمان محکمہ زراعت پنجاب
ہفتہ 18 مارچ 2023 16:30
(جاری ہے)
نر مکھی کو کنٹرول کرنے کیلئے میتھائل یوجینال کا استعمال کیا جاتا ہے جو کہ پھل کی مکھی کے لئے بے حد کشش رکھتا ہے۔
فیرومون پھندے کے استعمال سے پھلوں کے باغات میں پھل کی مکھی کے طریقہ انسداد کو بہتر بنایا گیا ہے جو نر کیڑے کے انسداد کا بہترین علاج ہے۔ فیرومون محلول میتھائل، یوجینال اور میلاتھیان سے تیار کیا جاتا ہے۔ اس محلول میں ڈبو کر پلاسٹک کے گول پھندے میں ڈال دیا جاتا ہے جس کی شرح 6 پھندہ فی ایکڑ ہوتی ہے۔ اس سے کاشتکاروں کیلئے پھل کی مکھی کو کنٹرول کرنے کیلئے زہروں کا استعمال بھی 80 سے 90 فیصد کم ہوجاتا ہے۔ اس کے علاوہ پٹ سن کی بوریوں کو شیرے میں بھگو کر ان کے اوپر تھوڑی مقدار میں ٹرائی کلوروفان کا دھوڑا کریں۔ ترجمان نے مزید بتایا ہے کہ باغات میں گرے ہوئے خراب پھل گڑھا کھود کر زمین میں دبا دیں اورچنائی کے بعد پھل کو 60 منٹ کیلئے 5 فیصد نمک کے محلول میں رکھیں جس سے پھل کی مکھی کے انڈے مر جائیں گے اور پھل کو بعد میں اچھی طرح صاف کرلیں۔ پھل کی مکھی کے کنٹرول کے لئے دیگر میزبان پودوں، سبزیوں اور جڑی بوٹیوں پر بھی اس کا تدارک یقینی بنائیں۔\378مزید زراعت کی خبریں
-
گوداموں میں مکئی کی فصل کو نقصان سے بچانے کیلئے سسری، کھپرے کا بروقت تدارک یقینی بنایاجائے، ماہرین زراعت
-
چنے کی فصل کو پانی کی کم ضرورت ہو تی ہے،ماہرین زراعت
-
باغبان آم کے نئے باغات لگانے کا کام مارچ کے آخرتک مکمل کرلیں،ماہر زراعت
-
باغبانوں کو آم کی فصل کو بیماریوں سے بچانے کیلئے پودوں کے گھیرے میں پلاسٹک شیٹ بچھانے کا مشورہ
-
کپاس کے کاشتکاروں کو منتخب تصدیق شدہ اقسام پراربوں روپے سبسڈی کی فراہمی
-
پاکستان میں چینی ٹیکنالوجی کے تحت مکئی اورسویا کی بوائی مکمل
-
ماہرین زراعت کی کماد کے کاشتکاروں کو ماہ اپریل کے آغاز میں گوڈی و نلائی کی ہدایت
-
پنجاب میں ترشاوہ باغات کا زیر کاشت رقبہ 4 لاکھ 51 ہزارایکڑ، سالانہ پیداوار 20 لاکھ ٹن سے تجاوزکرگئی
-
محکمہ زراعت کی کاشتکاروں کو ڈرل سے کاشتہ مکئی کی اچھی پیداوار حاصل کرنے کے لئے چھدرائی کا عمل شروع کرنے کی ہدایت
-
کاشتکاروں کوبہاریہ سورج مکھی کی بہترین پیداوارکے حصول کے لئے اڑھائی کلو بیج فی ایکڑاستعمال کرنے کی ہدایت
-
باغبان امرود کےنئے پودے لگانے کا عمل 15اپریل تک مکمل کرلیں ، محکمہ زراعت
-
بہاریہ مکئی کی شاندار پیداوار کے حصول کے لئے کھادوں کے شیڈول اور مقدار کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2023, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.