Live Updates

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں 70 ڈالرز سے بھی نیچے گر گئیں

امریکی خام تیل 66 ڈالرز فی بیرل اور برطانوی خام تیل کی قیمت 72 ڈالرز تک گر گئیں

ہفتہ 18 مارچ 2023 18:10

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں 70 ڈالرز سے بھی نیچے گر گئیں
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2023ء) عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں 70 ڈالرز سے بھی نیچے گر گئیں، امریکی خام تیل 66 ڈالرز فی بیرل اور برطانوی خام تیل کی قیمت 72 ڈالرز تک گر گئیں۔ جبکہ پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کے بجائے مزید مہنگی ہو گئیں۔ معروف ماہر معیشت اور وزارت خزانہ کے سابق ترجمان مزمل اسلم کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے پر ردعمل دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں گر جانے کے بعد پٹرول کم از کم 20 روپے اور ڈیزل 13 روپے سستا ہونا چاہیے تھا۔ وزارت خزانہ کے سابق ترجمان کے مطابق ڈالر 100 روپے مہنگا نہ ہوتا اور آج تحریک انصاف کی حکومت ہوتی تو عالمی مارکیٹ میں تیل کی موجودہ قیمتوں کے حساب سے پٹرول 120 روپے کا ہوتا اور اگر آئی ایم ایف شرائط پوری کرتے تو بھی پٹرول زیادہ سے زیادہ 150 روپے تک ہوتا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات