Live Updates

عمران خان کا پیر کے روز مینار پاکستان جلسہ کے حوالے سے تیاریاں کرنے کا حکم

ہفتہ 18 مارچ 2023 18:45

عمران خان کا پیر کے روز مینار پاکستان جلسہ کے حوالے سے تیاریاں کرنے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2023ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے رہنمائوں اور کارکنان کو پیر کے روز مینار پاکستان جلسہ کے حوالے سے تیاریاں کرنے کا حکم دیدیا۔ عمران خان نے زمان پارک میں رہنمائوں اورکارکنان سے خطاب کرتے ہوئے جلسہ کی تیاری کا حکم دیا تھا ۔

(جاری ہے)

عمران خان نے کہا کہ پیر کے روز مینار پاکستان پرجلسہ کریں گے ۔تحریک انصاف اس سے پہلے بھی کئی بار مینار پاکستان بھر چکی ہے،پیر کے روز بھی جلسہ کرکے مینار پاکستان کا گرائونڈ بھریں گے۔سب آئیںتاکہ اپنے بچوں کو بتاسکیں کہ سب سے بڑے جلسے میں آپ موجود تھے۔عمران خان نے کہا کہ باقی پارٹیوں نے بھی مینار پاکستان جلسے کیے مگر اس کا گرائونڈ نہ بھر سکیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات