۱ جی سی یوکانووکیشن :خورشید قصوری اور نعیم الطاف بخاری کو جی سی یو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈز سے نوازا گیا

ہفتہ 18 مارچ 2023 21:30

}لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2023ء) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے 21ویں کانووکیشن کے دوسرے روزوائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی نے سابق وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری ،قانون دان نعیم بخاری، پروفیسر ڈاکٹر محمود شوکت اور مرزا اطہر بیگ کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈز سے نوازا ۔ رواں سال 10اولڈ راوئینز کو یونیورسٹی کی جانب سے لا ئف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈسے نوازا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خورشید محمود قصوری نے اس بات پر زور دیا کہ ملکی استحکام خارجہ پالیسی کی کامیابی کا کلیدی عنصر ہے ۔ وائس چانسلر پروفیسر زیدی نے بتایا کہ انہوں نے 2021 اور 2022 میں ادارے کی ترقی کے لیے 1.8 بلین روپے سے زائد کے منصوبے شروع کیے ہیں۔ 2023 میں، جی سی یونیورسٹی نے جرمن سائنس فاؤنڈیشن سے ترقی اور تجارتی پیداوار کے لیے 5 ملین یورو کی گرانٹ بھی %حاصل کی ہے۔وائس چانسلر نے کانووکیشن کے دوسرے دن کے طلباء کو رول آف آنر سے نوازا۔ جی سی یو کے دو روزہ کانووکیشن میں1984 طلباء کو ڈگریاں دی گئیں۔