پی ایم اے سرگودھا کا تعزیتی اجلاس منعقد

اتوار 19 مارچ 2023 16:00

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2023ء) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایم اے) سرگودھا کا تعزیتی اجلاس زیر ِصدارت ڈاکٹر سکندر حیات وڑائچ منعقد ہوا، جس میں ڈاکٹر محمد وسیم جعفری اور ڈاکٹر محمد فاروق ایم ایس تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال بھاگٹانوالہ کی وفات پر گہرے دکھ و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کیلئے مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی گئی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ڈاکٹر عابد خان، ڈاکٹر طاہر منیر چوہدری، ڈاکٹر مشتاق احمد چیمہ، ڈاکٹر کیپٹن عمر حیات بچہ، ڈاکٹر شیخ امیر ڈاکٹر غلام سرور چوہدری، ڈاکٹر محمد اقبال سمیع،سرجن ڈاکٹر عامر عباس بلوچ سمیت دیگر ڈاکٹرز کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔