ٴشیخوپورہ،ڈکیتی چوری اوررہزنی کی وارداتوں میں تیزی ،متعدد راہگیروں،تاجروں مسافروں اورمکین لٹ گئے

اتوار 19 مارچ 2023 20:40

ش*شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2023ء) گردونواح میں ڈکیتی چوری اوررہزنی کی وارداتوں میں تیزی ،متعدد راہگیروں،تاجروں مسافروں اورمکینوں کو کنگال بنا دیا ،تھانہ صدر شیخوپورہ کے علاقہ مریدکے سے شیخوپورہ آنے والے آئیل ٹینکر سواروں کو 3نامعلوم مسلح مبینہ ڈاکوئوں نے ملیاں کلاں کے قریب رکنے کا اشارہ کیا توڈرائیور عبدالرحمان نے واردات سے بچنے کے لیے آئیل ٹینکر پیچھے موڑ لیا اورنامعلوم ملزمان نے آئیل ٹینکر پر فائرنگ کردی خوش قسمتی سے ٹینکر والے حصے میں گولی نہ لگی بلکہ ٹائر کو گولی لگنے سے ٹائرپھٹ گیا اورآئیل ٹینکر الٹے الٹے بچا یا اورآئیل ٹینکر سیکھم کے قریبی پیٹرول پمپ پر لے جاکر واردات کو ناکام بنادیا،اسی تھانہ کی حدود غاز2ی پھاٹک کے قریب2مسلح مبشر سے نقدی موبائل فون،تھانہ بھکھی کے علاقہ گلستان ملز کے قریب 2مسلح شمعون سے نقدی موبائل فون،اسی تھانہ کے علاقہ شرقپور روڈ پر رضوان سے 2مسلح نقدی موبائل فون،تھانہ اے ڈویژن کے علاقہ خادم حسین پروڈ پر2مسلح راہگیر سے اڑھائی لاکھ روپے ،اسی تھانہ کی حدودموبائل مارکیٹ کے قریب سی2علی سے نقدی موبائل فون،اسی تھانہ کی حدود جمیل ٹائون سے چورآصف کی موٹرسائیکل،اسی تھانہ کے علاقہ عالم بیکری کے قریب2مسلح احمد حسن سی1لاکھ35ہزار روپے نقدی اورموبائل فون،اسی تھانہ کی حدودمیں واقعہ چور مسلم ماڈل سکول کے باہر سے کلیم اللہ کی موٹرسائیکل،سبزی منڈی سے چورعثمان کی موٹرسائیکل،بی ڈویژن کے علاقہ نبی پورہ پھاٹک کے قریب 2مسلح حبیب، اللہ سی36ہزار روپے نقدی موبائل فون،فیروز والہ کے علاقہ کالاشاہ کاکو کے قریب2مسلح راہگیر سے نقدی موبائل فون،اسی تھانہ کی حدود راوی ریحان سے نامعلوم چور اویس کی موٹرسائیکل ،تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ نین سکھ سے چورماجد کی موٹرسائیکل،دوساکوچوک سے چورعمران کی موٹرسائیکل،صدر مریدکے کے علاقوں منوں آباد سے چور ریاض،کاشف اوراسامہ کی موٹرسائیکلیں،صدر فاروق آباد کے علاقہ سچاسودا کے قریب2مسلح رضوان سے نقدی موبائل فون،ہاوسنگ کالونی کے علاقہ ماڈل ٹائون سے چورپپو کی موٹرسائیکل،پنجاب سکول کے باہر سے کامران کی موٹرسائیکل ،مانانوالہ ہسپتال کے باہر سے چوراحمد کی موٹرسائیکل ،شیخوپورہ روڈ پر مسلح افراد اویس سے نقدی موبائل فون چھین کرفرار