سلمان خان کو قتل کی دھمکیاں دینے والے گینسٹرز کیخلاف مقدمہ درج

قتل کی دھمکیوں کے بعد ممبئی پولیس نے سلمان خان کے گھر کے باہر سیکیورٹی میں بھی اضافہ کر دیا

پیر 20 مارچ 2023 11:58

سلمان خان کو قتل کی دھمکیاں دینے والے گینسٹرز کیخلاف مقدمہ درج
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2023ء) بالی ووڈ سٴْپر اسٹار سلمان خان کو قتل کی دھمکیاں دینے والے گینسٹرز کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی پولیس نے سلمان خان کے قریبی ساتھی کی مدعیت میں گینگسٹر لارنس بشنوئی اور گولڈی برار سمیت روہت گرگ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

ممبئی پولیس کے مطابق سلمان خان کے قریبی ساتھی کو روہت گرگ نامی شخص کی جانب سے ای میل پر سلمان خان کو قتل کرنے کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں جس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ گینگسٹر گولڈی برار سلمان خان سے براہ راست ملنا چاہتا ہے۔

ای میل پر ملنے والی قتل کی دھمکیوں کے بعد ممبئی پولیس نے سلمان خان کے گھر کے باہر سیکیورٹی میں بھی اضافہ کر دیا ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل جیل میں قید گینگسٹر لارنس بشنوئی نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا تھا کہ اٴْس کی زندگی کا واحد مقصد سلمان خان کو قتل کرنا ہے جبکہ اس سے پہلے بھی اداکار کو کئی مرتبہ لارنس بشنوئی کی جانب سے قتل کی دھمکیاں دی جا چکی ہیں۔