ملتان اور گرد و نواح میں بارش اور ژالہ باری، سردی بڑھ گئی

منگل 21 مارچ 2023 20:28

ملتان اور گرد و نواح میں بارش اور ژالہ باری، سردی بڑھ گئی
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2023ء) ملتان، بورے والا اور گرد و نواح میں بارش اور ژالہ باری سے موسم تبدیل ہوگیا اور سردی بڑھ گئی۔

(جاری ہے)

ژالہ باری سے گندم، سبزی اور دیگر فصلوں کو شدید نقصان پہنچا، اولے پڑنے سے سڑکوں پر ٹریفک کی روانی بھی متاثر رہی،بارش کے بعد کئی علاقوں میں بجلی بند ہوگئی۔ترجمان میپکو کے مطابق بارش رکنے پر بجلی کی فراہمی پر کام کیا جائے گا۔