محکمہ موسمیات کی لاہور میں آئندہ 6 روز تک گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی

منگل 21 مارچ 2023 22:18

محکمہ موسمیات کی لاہور میں آئندہ  6 روز تک گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2023ء) محکمہ موسمیات نے صوبائی دارالحکومت لاہور میں آئندہ 6روز تک یعنی 26مارچ تک گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کر دی ہے محکمہ موسمیات کے مطابق بارش برسانے والا سسٹم آئندہ چھ روز تک موجود رہے گا جو بارش کا باعث بنے گا جس سے شہر کا موسم نہ صرف خوشگوار بلکہ ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے سرد ہو جائے گا محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر میں 20فیصد بارش کی پیش گوئی کی ہے، گزشتہ روز شہر کا کم سے کم درجہ خرارت 15ڈگری اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ دوسری طرف گزشتہ دو روز سے جاری بارشوں کے سلسلے کی وجہ سے شہر میں فضائی آلودگی میں بھی کمی واقع ہوئی ہے جس کے نتیجہ میں شہر کے ایئر کوالٹی انڈیکس کی شرح 153ریکارڈ کی گئی اور شہر لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں چھٹے نمبر پر رہا ۔