چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی پاکستان سمیت دنیا بھر میں جشن نوروز منانے والوں کو مبارکباد

منگل 21 مارچ 2023 22:43

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی پاکستان سمیت دنیا بھر میں جشن نوروز ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2023ء) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں جشن نوروز منانے والوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔

(جاری ہے)

چیئرمین سینیٹ نے اپنے پیغام میں کہا کہ نوروز کا دن امن و آشتی اور باہمی افہام و تفہیم کا دن ہے،نوروز موسم بہار کی آمد کی علامت ہے جسے صدیوں سے اسی جذبے اور ولولے کے ساتھ منایا جاتا ہے۔اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ جشن نوروز خوشیاں باٹنے کا دن ہے اور اس موقع کی مناسبت سے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ پاکستان سمیت علاقائی وعالمی سطح پر امن محبت اور ہم آہنگی کا پیغام عام کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

متعلقہ عنوان :