پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ،سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے خلاف شیم شیم کے نعرے لگائے گئے

بدھ 22 مارچ 2023 19:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2023ء) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے خلاف شیم شیم کے نعرے لگائے گئے ۔ بدھ کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے خلاف شیم شیم کے نعرے لگائے گئے ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ن)کے اراکین نے بابا رحمتے ہائے ہائے کے بھی نعرے لگائے ۔وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کی تقریر کے دوران سابق چیف جسٹس کیلئے شیم شیم کے نعرے لگائے گئے ،(ن )لیگی ارکان کے بابا رحمتے نہیں، بابا زحمتے، بابا زحمتے ہائے ہائے کے نعرے لگاتے رہے اس موقع پر سپیکر اراکین کو پوسٹرز لہرانے اور نعرہ بازی سے روکتے رہے۔