ٹنگمرگ : ایک مکان میں آگ بھڑک اٹھی

جمعہ 24 مارچ 2023 16:17

ٹنگمرگ : ایک مکان میں آگ بھڑک اٹھی
سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2023ء) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ضلع بارہمولہ کے علاقے ہردا اچلو ٹنگمرگ میں ایک رہائشی مکان میں زبردست آگ بھڑک اٹھی ۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محکمہ فائر بریگیڈ کے ایک اہلکار نے بتایاہے کہ واقعے کے فورا بعد فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔انہوںنے بتایا کہ آگ لگنے کی وجہ فوری طورپرمعلوم نہیں ہو سکی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

متعلقہ عنوان :