درآمد شدہ اور نان ڈیوٹی پیڈ سگریٹ فروشوں کے خلاف کاروائی کا سلسلہ جاری

جمعہ 24 مارچ 2023 16:54

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2023ء) ان لینڈریونیو انفورسمنٹ نیٹ ورک فیڈریل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) سرگودھا کا درآمد شدہ اور نان ڈیوٹی پیڈ سگریٹ فروشوں کے خلاف کاروائی کا سلسلہ جاری ہے۔چیف کمشنر خورشید احمد خان مروت کی خصوصی ہدایات پر ڈپٹی کمشنر علی صالح حیات کلیار کی سربراہی میں انسپکٹر وسیم جسراء اور انسپکٹر آفتاب اعوان پر مشتمل سپیشل سکواڈ نے سرگودھا میں درآمد شدہ اور نان ڈیوٹی پیڈ سگریٹ فروشوں کے خلاف کامیاب کارروائی کی۔

(جاری ہے)

ایف بی آر ذرائع کے مطابق ان لینڈ ریونیو انفورسمنٹ نیٹ ورک کے اسکواڈ نے شہر میں چار مختلف جگہوں پر چھاپے مار کر تقریباً دو کروڑ مالیت کے مختلف سمگل شدہ غیر ملکی برانڈز کے سگریٹ ضبط کرتے ہوئے مزید کاروائی کے لئے اپنی تحویل میں لے لیے۔ ڈپٹی کمشنر علی صالح حیات کلیار نے کہاکہ سمگل شدہ سگریٹ کے حوالے سے اب تک کی یہ سب سے بڑی کروائی کی گئی ہے۔مزید برآں ایف بی آر نے ملک بھر میں ٹیکس سٹیمپ کے بغیر فروخت ہونے والی سگریٹوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی اور کریک ڈاؤن شروع کر رکھا ہے۔