حکومت آزادکشمیر عوام کو سستا آٹا مہیا کرنے میں ناکام،ٍبیرسٹرافتخارگیلانی

غریب عوام کی آٹے کے حصول کیلئے لائنیں لگ گئی،،وزیراعظم آزادکشمیر نیند سے بیدار ہوں،سیکرٹری اطلاعات (ن)لیگ

اتوار 26 مارچ 2023 15:35

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2023ء) سابق وزیر تعلیم سکولز ومرکزی سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ ن آزادکشمیر بیرسٹر افتخار گیلانی نے کہا ہے کہ حکومت آزادکشمیر عوام کو سستا آٹا مہیا کرنے میں ناکام،ٍغریب عوام کی آٹے کے حصول کے لئے لائنیں لگ گئی،رمضان شریف میں عوام شدید مشکلات سے دوچار ہیں،وزیراعظم آزادکشمیر نیند سے بیدار ہوں ۔

گزشتہ روز میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ آزادکشمیر کے اندر حکومت نام کی کوئی چیز نہیں متعدد محکمہ جات میں ملازمین تنخواہ کے لئے سراپا احتجاج ہیں ماہ رمضان میں ملازمین کے گھروں کے چولہے بج چکے ہیں ،غریب عوام پانی کے گھونٹ سے روزہ رکھنے اور افطار کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں تحریک انصاف کی حکومت نے رزق کی خوشبو بھی غریب عوام سے دور کر دی۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ حکومت آزادکشمیر جلد عوامی مسائل پر اپنے توجہ مرکوز کرے اگر ایسا نا کیا گیا تو ہم حکومت آزادکشمیر کا بسترا گول کر کے نااہل حکمرانوں کو گھر کا راستہ دکھائیں گے۔انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن عوامی مسائل سے بخوبی واقف ہے عوام صبر وتحمل سے کام لیں ان شاء اللہ عوام کش حکومت کو جلد چلتا کریں گے اور آزاد جموں وکشمیر کے اندر صدر جماعت شاہ غلام قادر کی قیادت میں مسلم لیگ ن حکومت بنا کر عوامی راج کو دوبارہ بحال کرے گی ماہ رمضان کے مقدس ماہ میں بھی حکومت آزادکشمیر کے وزراء اپنی موج مستیاں کرنے میں مصروف ہیں جبکہ عوام کو آٹا ودیگر اشیاء خوردونوش میسر نہیں ہیں۔