ناجائز منافع خوروں کے خلاف انتظامیہ کاروائی کر کے غریب عوام کو ریلیف دلوائے،راجہ رضوان نصیب

اتوار 26 مارچ 2023 15:35

دھناں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2023ء) سابق امیدوار اسمبلی و سینئر رہنما مسلم کانفرنس برطانیہ راجہ رضوان نصیب نے کہاہے کہ ماہ رمضان افضل اور مقدس مہینہ ہے یہ دنیا کے تمام مسلمانوں کے لیے باعث رحمت بن کر آتا ہے ،اس ماہ مقدس میں ہمیں اپنے ارد گرد موجود غریب ، مساکین اور مستحقین کا خاص خیال رکھنا چاہیے مہنگائی کے اس بدترین دور میں غریب انسان کا جینا دو بھر ہو چکا ہے افسوس کا مقام ہے کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی ماہ رمضان میں اشیاء خورد نوش کی قیمتیں ڈبل کر دی گئی ہیں ناجائز منافع خوروں کے خلاف انتظامیہ کارروائی کر کے غریب عوام کو ریلیف دلوائے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار سابق امیدوار اسمبلی و سینئر رہنما مسلم کانفرنس برطانیہ راجہ رضوان نصیب نے اپنے اخباری بیان میں کیا ۔انھوںنے کہا کہ موجودہ حکومت غریب عوام کے لیے سستا رمضان بازار لگانے کا اہتمام کرے تاکہ اس کا فائدہ غریب پہنچے الخدمت فائونڈیشن کی جانب سے کھوئی رٹہ میں سستا رمضان بازار لگانے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں ،اس سے غریب عوا م کو کسی حد تک ریلیف پہنچ رہا ہے حکومت وقت بھی کھوئی رٹہ سمیت پورے آزاد کشمیر میں سستے رمضان بازار کا اہتمام کرے تاکہ رمضان بازار میں غریب عوام کو تمام اشیاء خورد نوش میسر ہو سکیں ۔